مامے خان : کانزفیسٹیول میں شرکت کرنے والے پہلےلوک فنکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2022
مامے خان : کانزفیسٹیول میں شرکت کرنے والے پہلےلوک فنکار
مامے خان : کانزفیسٹیول میں شرکت کرنے والے پہلےلوک فنکار

 

 

کانز:  اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں سرکاری ہندوستانی وفد کے ایک حصے کے طور پر، راجستھانی گلوکار مامے خان نے کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کے لیے ریڈ کارپٹ پر قدم رکھنے والے پہلےلوک فنکار بن کر تاریخ رقم کی۔

خان، جو کئی بالی ووڈ فلموں جیسے 'لک بائی چانس'، 'نو ون کلڈ جیسکا'، اور 'سونچیریا' کے لیے پلے بیک سنگر رہے ہیں اور انہیں کوک اسٹوڈیو میں امیت ترویدی کے ساتھ بھی دیکھا جاچکا ہے۔ ریڈ کارپٹ پر انہیں روایتی راجستھانی لباس میں ملبوس دیکھا گیا جس میں روایتی کڑھائی والے کوٹ کے ساتھ گلابی کرتا تھا۔

گلیمرس ریڈ کارپٹ دستہ جس میں ہندوستانی فلمی ہستیوں پر مشتمل تھا ہندوستانی سنیما کے تنوع اور انفرادیت کو پیش کر رہا تھا۔ مختلف علاقائی سینما گھروں کے سفیر اس وفد کا حصہ تھے جن میں خان اور ٹھاکر کے ساتھ شیکھر کپور، پوجا ہیگڑے، نواز الدین صدیقی، تمنا بھاٹیہ، آر مادھاون، اے آر رحمان، پرسون جوشی، وانی ترپاٹھی، رکی کیج شامل تھے۔

کانز فلم فیسٹیول میں انڈیا پویلین کا افتتاح آج انوراگ ٹھاکر کریں گے اور اس سال کا عالمی تھیم کا مرکز ہندوستان ہے۔

 دریں اثنا، منگل کی شام، کانز فلم فیسٹیول 2022 کے افتتاحی دن، ہندوستان کے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہندوستانی دستے اور مشہور شخصیات کے لیے ایک رسمی عشائیہ کا اہتمام کیا ۔