لکھنئو کا کالج ’پاکستانی آرمی کا ہیڈکوارٹر‘ بن گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2022
لکھنئو کا کالج ’پاکستانی آرمی کا ہیڈکوارٹر‘ بن گیا
لکھنئو کا کالج ’پاکستانی آرمی کا ہیڈکوارٹر‘ بن گیا

 

 

لکھنو : لکھنو کے ایک کالج کو سنی دیول کی فلم ’غدر 2 ‘ کے سیکوئل کو فلمانے کے لیے میدان جنگ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ سنی دیول اور اتکرش شرما کلائمکس سین فلما رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کالج کی مرکزی عمارت کو پاکستانی آرمی کے ہیڈکوارٹرز کے طور پر دکھایا گیا ہے جس پر پاکستانی جھنڈا لہرا رہا ہے۔ فوجی گاڑیوں پر خاکی رنگ کیا گیا اور ایسے کپڑے پہنائے گئے ہیں کہ لاہور کا سین لگے جہاں کلائمکس سینز کو فلمایا جا رہا ہے۔

ان دنوں اس سیٹ پر اتکرش شرما کے سین فلمائے جا رہے جن کا فلم میں ’جیتی‘ نام ہے۔ وہ اپنی محبوبہ کو بچانے پاکستان جاتے ہیں اور فوج انہیں پکڑ لیتی ہے۔ پھر اسے مارنے کے لیے ایک توپ کے ستھ باندھا جاتا ہے۔

اس سزا پر عمل درآمد کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم ہے اور ہر طرف مسلح سپاہی ہیں۔ ہجوم میں سے کوئی کہتا ہے کہ قیدی کی آخری خواہش پوچھی جائے جس جیتی کہتا ہے کہ اسے اس کے والد سے ملوایا جائے۔ یہاں تارا سنگھ یعنی سنی دیول کی انٹری ہوتی ہے اور وہ پاکستانی جرنیل بنے اداکار سے اپنے بیٹے کو چھڑوا کر لے جاتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران عملے نے ڈائریکٹر انیل شرما کی سالگرہ بھی منائی گئی۔