معروف اداکار یوسف حسین کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-10-2021
معروف اداکار یوسف حسین  کا انتقال
معروف اداکار یوسف حسین کا انتقال

 

 

ممبئی: معروف اداکار یوسف حسین 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آج (ہفتہ) کی صبح انہوں نے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں آخری سانس لی۔ جہاں ان کا کورونا کا علاج چل رہا تھا۔ یوسف کی موت کی اطلاع ان کے داماد اور ہدایتکار ہنسل مہتا نے سوشل میڈیا پر ایک انتہائی جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

یوسف حسین نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں 'دبنگ 3'، 'کرش 3'، 'رئیس'، 'ویوا'، 'دھوم 2'، 'دل چاہتا ہے'، 'روڈ ٹو سنگم'، 'کریزی کوکڈ فیملی'، 'بلیو آرگنز'، 'کھویا کھویا چاند'، 'دھوم 2'، 'ریڈ سواستک' اور 'طالبان سے فرار'۔ انہوں نے 'ملا نصرالدین'، 'کم کم: ایک پیارا سا بندھن'، 'شش... کوئی ہے'، 'سی آئی ڈی'، 'تم بن جاؤں کہاں' جیسے کئی مشہور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

اس پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ آج وہ واقعی یتیم ہو گئے ہیں۔

 

ہنسل مہتا نے اپنے سسر یوسف حسین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''میں نے شاہد کے 2 شیڈول مکمل کر لیے تھے۔ اس کے بعد ہم پھنس گئے، میں پریشان ہو گیا۔ بطور فلم ڈائریکٹر میرا کیرئیر تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ پھر وہ ( یوسف ) میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا - 'میرے پاس ایک فکسڈ ڈپازٹ ہے اور اس کا میرے لیے کوئی فائدہ نہیں اگر آپ پریشانی میں ہیں تو آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ پھر اانہوں نے چیک پر دستخط کر کے مجھے دیا۔پھر میں نے فلم شاہد کو مکمل کیا، ایسے یوسف حسین تھے، میرے سسر نہیں، میرے والد صاحب، اگر زندگی زندہ ہوتی تو شاید ان کی شکل میں ہوتی۔

آج میں واقعی یتیم ہوں،آپ کو بہت یاد کروں گا۔ ڈائریکٹر نے آخر میں صرف اتنا کہا کہ 'لوو یو ۔۔۔لو یو ۔۔لو یو۔۔ لو یو' یوسف صاحب اپنی اس نئی زندگی کے لیے میں آپ کا مقروض ہوں، آج میں واقعی یتیم ہوں، اب زندگی ایسی نہیں رہے گی، میں آپ کو بہت یاد کروں گا، میری اردو خراب ہی رہے گی اور ہاں- آپ سے پیار محبت تم

یوسف کی بیٹی سفینہ کی شادی ہنسل مہتا سے ہوئی تھی

 ہنسل مہتا کے اس پوسٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے، ابھیشیک بچن، منوج باجپائی، دیا مرزا، پوجا بھٹ، ریما کاگتی، نکھل اڈوانی اور کبرا سیت سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے یوسف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بتا دیں کہ یوسف حسین کی بیٹی سفینہ حسین کی شادی ہنسل مہتا سے ہوئی تھی۔