جانیے! سلمان خان کی نئی سیلفی کا ’فلم بجرنگی بھائی جان‘ سے کیا تعلق ہے؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2023
جانیے! سلمان خان کی نئی سیلفی کا ’فلم بجرنگی بھائی جان‘ سے کیا تعلق ہے؟
جانیے! سلمان خان کی نئی سیلفی کا ’فلم بجرنگی بھائی جان‘ سے کیا تعلق ہے؟

 

ممبئی:  مشہور اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر نئی سیلفی شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی سیلفی کے ساتھ سلمان خان نے لکھا ہے کہ ’سیلفی لے لے رے‘دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کے کیپشن کا تعلق بالی ووڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کے گانے سے ہے

 سلمان خان نے اپنی سیلفی کے ساتھ جو کیپشن شیئر کیا ہے وہ دراصل 2015 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم بجرنگی بھائی جان کے گانے کے بول ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے علاوہ ہرشالی ملہوترا ، کرینہ کپور اور نواز الدين صدیقی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے