کرینہ کپور نے پوز دینے کےلئے اتارا ماسک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2021
لو پوز لے لو ۔۔۔۔۔۔
لو پوز لے لو ۔۔۔۔۔۔

 

 

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور منگل کو ممبئی میں ایک شوٹ کے لیے گھر سے نکلیں، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وہ اپنے دوسرے بیٹے کی ولادت کے بعد دوبارہ اپنے کام پر واپس آئی ہیں۔

کرینہ کپور تو کام پر واپس آنا چاہتی ہی تھیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے شوٹ پر جاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح پاپا رازی (فوٹو گرافرز) کو پوز دیا، تاہم انھوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔

کرینہ کپور کی فوٹوگرافرز سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل انھوں نے ماسک اسی وقت اتارا جب پاپا رازی فوٹو گرافرز نے حفاظتی فاصلہ قائم کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرینہ نے فوٹو گرافرز پر سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ گزشتہ ہفتے بھی جب وہ شوٹ سے واپس آرہی تھیں تو انھوں نے فوٹو گرافرز سے اسی قسم کی درخواست کی تھی۔