عرفان خان کے بیٹے بابیل کو والد کی یاد ستانے لگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2021
ایک جذباتی پیغام
ایک جذباتی پیغام

 

 

ممبئی ۔ مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل کو والد کی یاد ستانے لگی اور اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ اپنے والد کو بہت یاد کرتے ہیں اور والد آج بھی ان کے خوابوں میں آتے ہیں۔بابیل اپنے والد سے متعلق یادیں اکثر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں انھوں نے والد کی ایک بہت پرانی ویڈیو شیئر کی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابیل نے والد عرفان خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ بابیل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے خوابوں کی تعبیر کیا ہے اس کا مجھے علم نہیں ہے، آج میرے خواب میں آپ آئے اور کہا کہ آپ مجھ چھوڑنے والے ہیں اور آپ نے مجھے کافی دیر تک تھامے رکھا۔انھوں نے لکھا کہ تصور کریں میں اپنے فون کے بجنے سے اٹھ گیا،

جہاں میں اداکاری کی ایک پیشکش ہوئی، لیکن آپ کے بغیر ان سب چیزوں کا کیا تصور؟ بابیل کی اس پوسٹ پر عرفان خان کے مداح بھی افسردہ ہوگئے، اور انھوں نے بھی عرفان خان کو یاد کیا اور بابیل کو باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babil (@babil.i.k)