انڈین آئیڈل کاعیداسپیشل اورآشیش کلکرنی کا روزہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2021
انڈین آئیڈل شومیں آشیش کلکرنی کو افطارکراتے محمددانش
انڈین آئیڈل شومیں آشیش کلکرنی کو افطارکراتے محمددانش

 

 

ممبئی

سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے غیر معمولی میوزیکل ریئلٹی شو میں کل عیداسپیشل پروگرام پیش کیاگیا۔ یہ ایپی سوڈ اس بھی خاص تھا کہ پچاسواں ایپی سوڈ تھا۔

واضح ہوکہ انڈین آئڈل سیزن 12 ہرہفتہ اور اتوارکو رات ساڑھے نو بجے پیش کیاجاتاہے۔ پچاسواں ایپی سوڈ اس بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا کہ اس کی شوٹنگ رمضان کے آخری ایام میں ہوئی تھی اور اشیش کلکرنی نے روزہ رکھا ہواتھا۔

میزبان آدتیہ نارائن اس شو کی میزبانی کرتہے تھے اور معروف گلوکار ہمیش ریشمیا ، نیہا کاکڑ ، اورمیوزک ڈائرکٹر انو ملک شو کے جج تھے۔ ’’نور خدا ‘‘(فلم مائی نیم از خان، آواز۔عدنان سمیع) گیت پر اشیش کلکرنی کی زبردست پرفارمنس نے سب کو دنگ کردیا۔

اسے اسٹیج پر ہر ایک نے سراہا۔ بعد میں آشیش نے انکشاف کیا ، کہ جب اس گانے کافیصلہ کیاگیاتو میں خود کو اس سے مربوط نہیں کرپارہا تھاتو میں نے روزہ رکھنے کافیصلہ کیا اور ایک دن کے لئے دانش کے ساتھ  روزہ رکھا ۔

اشیش نے مزید کہا کہ یہ واقعتا میرے لئے ایک زبردست دن رہا ہے جہاں میں صرف خدا سے دعا مانگ رہا تھا اور اس سے ذہنی سکون ملا۔

آشیش کا گاناختم ہونے کے بعددانش، شربت اور کھجور لے کرآئے اور آشیش کو افطار کرایا۔

اس کے بعد تمام ججوں نے آشیش کے پرفارمنس پرمبارک باد پیش کی اوران کے روشن مستقبل کے لئے دعائوں سے نوازا۔