امتیاز علی نے کی دلجیت کی حمایت

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-06-2025
 امتیاز علی نے کی دلجیت کی حمایت
امتیاز علی نے کی دلجیت کی حمایت

 



ممبئی/ آواز دی وائس
فلم "سردار جی 3" میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کو لے کر دلجیت دوسانجھ تنازعات کا شکار ہو گئے ہیں۔ فلمی تنظیمیں لگاتار انہیں "بارڈر 2" سے ہٹانے کی مانگ کر رہی ہیں۔ اس تمام تنازع کے درمیان فلم ساز امتیاز علی دلجیت کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت میں وطن سے محبت کا جذبہ پوری طرح بھرا ہوا ہے۔
امتیاز علی نے کہا کہ میں اس تنازع پر زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن چونکہ میں دلجیت کو جانتا ہوں، اس لیے پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس کے اندر وطن پرستی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ وہ ایک زمین سے جڑا ہوا انسان ہے۔ آپ اس کے ہر کنسرٹ میں یہ دیکھ سکتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہندوستانی پرچم کے ساتھ اسٹیج پر آتا ہے۔
امتیاز علی نے مزید کہا کہ دلجیت ایک سچے انسان ہیں اور کسی بھی طرح کی دکھاوا بازی یا بناوٹ سے دور رہتے ہیں۔ وہ کوئی بھی کام دوسروں کے کہنے پر نہیں، بلکہ اپنے دل کی آواز پر کرتے ہیں۔ ہر کنسرٹ کے آخر میں وہ فخر سے اپنے پنجابی ہونے کا ذکر کرتے ہیں اور ہندوستانی پرچم تھامے، ملک سے اپنی سچی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
فلم "سردار جی 3" میں ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر اٹھے تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے امتیاز علی نے کہا کہ فنکار خود کاسٹنگ کے فیصلوں کے ذمہ دار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دلجیت کی سچائی کو سمجھتے ہیں، وہ ضرور اس کی اصلی وطن پرستی کو محسوس کریں گے۔