عامر خان نے 16 سال بعد 'تھری ایڈیٹس' کی واپسی کی تصدیق کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-04-2026
عامر خان نے 16 سال بعد 'تھری ایڈیٹس' کی واپسی کی تصدیق کی
عامر خان نے 16 سال بعد 'تھری ایڈیٹس' کی واپسی کی تصدیق کی

 



ممبئی
عامر خان نے فلم "3 ایڈیٹس" کے سیکوئل کے حوالے سے بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ فلم کا دوسرا حصہ بنایا جا رہا ہے، جس میں کہانی کو تقریباً 10 سال آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ فلم راجکمار ہیرانی کے ساتھ ان کی ایک بار پھر واپسی ہوگی۔
تاہم اسی دوران ان کا ایک اور بڑا پروجیکٹ، دادا صاحب پھالکے کی بایوپک، فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ راجکمار ہیرانی ابھی تک اس کی اسکرپٹ سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں، اس لیے اسے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔"3 ایڈیٹس" سال 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ ہندوستانی سنیما کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ انجینئرنگ کالج کے تین دوستوں کی کہانی پر مبنی اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 400 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی تھی اور یہ ایک کلٹ کلاسک بن چکی ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے "3 ایڈیٹس 2" کی کہانی سن لی ہے، جو کافی دلچسپ اور متاثر کن ہے۔ اس میں پرانا مزاح اور منفرد انداز برقرار رکھا جائے گا، لیکن کرداروں کی زندگی کو 10 سال آگے دکھایا جائے گا۔ دوسری جانب دادا صاحب پھالکے کی بایوپک، جو ہندوستانی سنیما کے بانی پر مبنی ہے، فی الحال روک دی گئی ہے۔ پھالکے کو ہندوستانی سنیما کا بانی مانا جاتا ہے، جنہوں نے 1913 میں پہلی فیچر فلم "راجا ہریش چندر" بنائی تھی۔