منجیت ٹھاکر
ہندی سینما کے اُس زمانے میں، جب ایکشن ہیرو، تڑکا بھری فلمیں اور بڑا اسٹارڈم ہی سب سے بڑا فارمولا تھا، دھرمیندر نے ایسے کردار بھی کیے جو عام دھارے سے ذرا ہٹ کر تھے۔ ہم انہیں زیادہ تر اُس غصے والے ہیرو کی شکل میں یاد کرتے ہیں جو “بسنتی، ان کتّوں کے سامنے مت ناچنا” کہتا ہے۔ لیکن وہ اپنے طاقتور امیج سے نکل کر بہت نرم، اندر سے ٹوٹتے جڑتے اور سماجی پابندیوں سے لڑتے کردار بھی بخوبی نبھاتے تھے۔سنیما میں الگ الگ شناختیں ہوتی ہیں اور دھرمیندر کو "ہی مین" کہا جاتا تھا۔ مگر اس شہرت کے باوجود انہوں نے ایسی فلمیں بھی کیں جن میں اُن کی آنکھیں ہی پوری کہانی سناتی تھیں۔
ان میں سب سے پہلا نام آتا ہے بندنی (1963) کا۔ یہ ان کے کیریئر کی شروعات تھی۔ ہگلی کے کنارے جیل کے ماحول میں بنی اس فلم نے ایک بڑی بات سمجھائی.آزادی صرف سیاسی نہیں، ذہنی بھی ہوتی ہے۔ اس میں دھرمیندر نے ڈاکٹر دیویندر کا کردار کیا۔ یہ کردار اُن کی مضبوط امیج سے بہت الگ تھا، مگر انہوں نے ایک خاموش، حساس اور سوچ سمجھ کر بات کرنے والے ڈاکٹر کی اداکاری بہت سادگی سے کی۔
ایک نقاد نے بعد میں لکھا کہ:
“ایک نوجوان، دلکش اور حساس جیل ڈاکٹر جو قیدیوں کو انسان سمجھ کر دیکھتا ہے… ہماری نسل کے لیے دھرمیندر اور جیل کا تصور شو́لے کی ٹینکی والا منظر ہے، مگر بندنی میں وہ کمال ہیں۔یہ کردار دکھاتا ہے کہ دھرمیندر صرف ایکشن ہی نہیں، بہت باریک اداکاری بھی کر سکتے تھے۔
اُن کی ایک اور اہم فلم تھی انوپما (1966)۔ اس میں انہوں نے اشوک نام کے ایک استاد اور شاعر کا کردار نبھایا۔ اس کردار میں نرمی اور مضبوطی دونوں ساتھ ساتھ چلتی دکھتی ہیں۔
ایک ناقد نے لکھا کہ دھرمیندر نے اپنے ابتدائی دور میں ایک ایسی پرفارمنس دی جس میں محبت، رہنمائی اور بہت خوبصورت اسکرین پریزنس تھایہ کردار اُن کی دھماکہ دار فلموں سے بالکل مختلف تھا۔ نہ کوئی بڑی گن، نہ کوئی ایکشن، بس ایک دھیرے چلتی ہوئی کہانی اور انسانی جذبات۔دھرمیندر کی غیر روایتی فلموں میں سب سے نمایاں ہے ستیہ کام (1969)۔
یہ فلم اُن کے کیریئر میں سنگِ میل سمجھی جاتی ہے۔ وہ ستیہ پریہ آچاریہ نام کے ایک ایماندار انجینئر بنے، جو اپنے اصولوں کے لیے سماجی بندھنوں اور نظام سے ٹکرا جاتا ہے۔
’انڈین ایکسپریس‘ نے لکھا کہ:“ستیہ کام میں دھرمیندر نے اپنی سب سے حقیقی اداکاری دکھائی۔”
فلم میں اُن کی آنکھوں کی گہرائی، آواز کے اتار چڑھاؤ اور اُن کے خاموش وقفے (pause) بھی اداکاری کو بےمثال بنا دیتے ہیں۔
کلائمکس میں جب اُن کا کردار اپنے ہی اصول ٹوٹتے دیکھتا ہے، تو اُن کی آنکھوں میں ایک ساتھ مایوسی، ہمت اور خود سے سوال کرنے کی کیفیت دیکھی جا سکتی ہے۔فلم چاہے باکس آفس پر بڑی کامیاب نہ ہوئی ہو، مگر اداکاری کے لحاظ سے اسے دھرمیندر کی بہترین کارکردگی مانا گیا۔
پھر آتی ہے چپکے چپکے (1975)۔
یہ فلم ہلکی پھلکی مزاح سے بھری تھی، مگر ساتھ ہی بہت معصوم اور ذہین بھی۔ دھرمیندر نے ایک طرف پروفیسر پریم پرمل تریپاٹھی اور دوسری طرف کار ڈرائیور پیارے موہن الہ آباد ی کا کردار ادا کیا۔
’ہندوستان ٹائمز‘ نے لکھا: “ایک لازوال کہانی… اور دھرمیندر جنہوں نے اپنے مزاح اور گرمجوشی سے کامیڈی کو نئی پہچان دی۔”اس زمانے میں جب بڑے ایکشن ہیرو چھائے ہوئے تھے، دھرمیندر نے اس فلم میں مسکراہٹ اور سادگی سے دل جیت لیے۔
چپکے چپکے سے پہلے ان کی ایک اور اہم فلم تھی پھول اور پتھر (1966)۔
یہ فلم ہٹ بھی ہوئی اور اسی نے انہیں بڑی کامیابی کی طرف بڑھایا۔ لیکن اس فلم میں بھی انہوں نے وہ جذبات دکھائے جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ صرف سخت ہیرو نہیں بلکہ ایک حساس فنکار بھی ہیں۔
’’ہیرو‘‘ ہوتے ہوئے بھی انہوں نے کردار کی انسانی کمزوریاں دکھائیں، جو اُس دور کے لحاظ سے بہت جرات مندانہ بات تھی۔دھرمیندر آخر تک سپر اسٹار رہے۔ شو́لے، لوہا، حقیقت، دھرم کانٹا جیسی فلموں نے انہیں عوام کے دل میں جگہ دی۔لیکن ان کے پورے سفر کا حاصل یہ ہے کہ وہ صرف ’’ہی مین‘‘ نہیں تھے۔ وہ ایک ایسا اداکار تھے جو کردار میں ڈوب کر اسے اپنی پہچان بنا دیتا تھا۔