گوہر خان اور زید دربار دوبارہ بنے والدین

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-09-2025
گوہر خان اور زید دربار دوبارہ بنے والدین
گوہر خان اور زید دربار دوبارہ بنے والدین

 



ممبئی/ آواز دی وائس
گوہر خان اور زید دربار ایک بار پھر والدین بن گئے ہیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ان کے بڑے بیٹے کو چھوٹا بھائی مل گیا ہے۔ مداح گوہر کو ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں دے رہے ہیں۔
اس جوڑے نے خوشخبری دینے کے لیے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ اوپر والے کے آشیرواد سے ان کے گھر بیٹے کی آمد ہوئی ہے اور ان کا بیٹا زہان اپنے بھائی کے آنے پر بے حد خوش ہے۔ ان کے بیٹے کی پیدائش 1 ستمبر کو ہوئی ہے اور وہ اپنے دوسرے بچے کے لیے بھی سب سے محبت اور دعاؤں کی درخواست کر رہے ہیں۔
جیسے ہی اس جوڑے نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری شیئر کی، ان کے مداحوں اور دوستوں نے ڈھیروں مبارکبادیں دینا شروع کر دیں۔ گلوکارہ نیتی موہن نے کمنٹ میں لکھا کہ اے خدا! یہ خبر سن کر ہمیں بہت خوشی ہوئی۔ آپ سب کو، خاص طور پر زہان کو، ڈھیروں مبارکباد۔اداکارہ امایرا دستر نے بھی اس جوڑے کو مبارکباد دی۔
قابلِ ذکر ہے کہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے 10 اپریل 2025 کو سوشل میڈیا پر گوہر کی دوسری حمل (پرگننسی) کا اعلان کیا تھا۔ دونوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ ’’پرائس ٹیگ‘‘ گانے پر جھومتے نظر آئے تھے۔ ریل کے آخر میں گوہر کا پیٹ دکھایا گیا تھا۔ اس اعلان کے دوران دونوں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے۔ گوہر نے کیپشن میں ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا تھا کہ بسم اللہ !! آپ کی دعاؤں اور محبت کی ضرورت ہے ۔ 
گوہر خان اور زید دربار نے نومبر 2020 میں ایک دوسرے سے منگنی کی تھی اور تقریباً ایک ماہ بعد 25 دسمبر 2020 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔ شادی کے تقریباً تین سال بعد گوہر خان اور زید دربار نے مئی 2023 میں اپنے پہلے بچے زہان کا استقبال کیا تھا اور اب یہ جوڑا ایک بار پھر والدین بن گیا ہے۔