فلم جوان: شاہ رخ خان نے دیا ’یو‘ سرٹیفیکٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2023
فلم جوان: شاہ رخ خان نے دیا ’یو‘ سرٹیفیکٹ
فلم جوان: شاہ رخ خان نے دیا ’یو‘ سرٹیفیکٹ

 

 ممبئی: ابھی فلم پٹھان کا جنون کم نہیں پڑا تھا کہ  فلم جوان کی دستک ہے۔ فلم بینوں پر شاہ رخ کا بھوت سوار ہے۔ ہر کسی کی زبان پر یہی سوال ہے کہ آخر کیا رنگ دکھائے گی فلم جوان۔ کیا پٹھان پر سوا سیر ثابت ہوگی فلم جوان۔ اس دوران بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل فینز کے ساتھ سوشل میڈیا پر سیشن میں دلچسپ جواب دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن میں شاہ رخ خان سے فینز نے مختلف سوالات کیے۔ ایک مداح نے پوچھا کہ کیا فلم جوان پوری فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں ؟ اس میں کچھ ایسا ویسا تو نہیں ؟

اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ہاں آپ پوری فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں ، سب کے دیکھنے کیلئے اچھی ہے ۔

 

ایک مداح نے سوال کیا کہ فلم جواب 7 بار سے کم دیکھنا پنیا ہے یا پاپ ؟ اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ پتہ نہیں پنیا ہے پاپ ۔۔۔ لیکن تم بن جاو گے آڈینس کے باپ

ایک مداح نے بتایا کہ وہ اپنی 36 گرل فرینڈز ، 72 سابقہ گرل فرینڈز اور 80 دوستوں کے ہمراہ جوان دیکھنے جائیں گے ۔ جواب میں کنگ خان کہتے ہیں کہ واہ بھائی تیری تو جوانی پھوٹ ہھوٹ کر چمک رہی ہے ۔ عیش کر

کنگ خان نے سوال پوچھنے والے مداح کو جواب دیا کہ پہلے یہ والی تو دیکھ لو۔ بچے کی جان لو گے کیا؟ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی دبئی میں پروموشن کے دوران ’جوان ’ کا پوسٹر برج خلیفہ پر بھی دکھایا گیا جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 

میگا تھرلر ’جوان‘ کے صرف تین دن میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے ساتھ اس نے ’پٹھان‘ اور ’غدر2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔