وجے ورما سے ڈیٹنگ کے سوال پر فاطمہ ثنا شیخ کا جواب

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-06-2025
وجے ورما سے ڈیٹنگ کے سوال پر فاطمہ ثنا شیخ کا جواب
وجے ورما سے ڈیٹنگ کے سوال پر فاطمہ ثنا شیخ کا جواب

 



ممبئی/ آواز دی وائس
اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم "میٹرو... ان دنوں" کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی وہ آر. مادھون کے ساتھ اپنی نئی فلم "آپ جیسا کوئی" کے ٹریلر کو ملنے والے ردعمل پر بھی گفتگو کر رہی ہیں۔ حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار وجے ورما، تمنا بھاٹیا سے علیحدگی کے بعد فاطمہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ان خبروں پر فاطمہ نے خود خاموشی توڑتے ہوئے سچائی بیان کی ہے۔
وجے ورما سے تعلقات کی افواہوں پر دیا جواب
فاطمہ نے فلم "آپ جیسا کوئی" کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی خبروں پر بات کی۔ یہ افواہیں اس وقت تیز ہوئیں جب تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے بریک اپ کی خبریں آئیں۔ لیکن فاطمہ نے ان سب افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے صاف کہا کہ وہ سنگل ہیں۔
کامیاب رشتے کے بارے میں فاطمہ کی رائے
رشتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاطمہ نے کہا کہ ایک کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جہاں دو لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوں، ایک دوسرے کی رائے سنتے ہوں اور برابری کے ساتھ سمجھوتے کرتے ہوں۔ جب آپ کسی پارٹنرشپ میں ہوتے ہیں تو خود کو کھوئے بغیر رشتے کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔ میرے خیال میں یہی کامیاب رشتے کا راستہ ہے۔
کہا – میری زندگی میں کوئی نہیں... اچھے لڑکے ہوتے ہی نہیں یار
جب فاطمہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں ایسا کوئی شخص ملا ہے جو ان کے نظریات سے میل کھاتا ہو؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اچھے لڑکے ہوتے ہی نہیں یار... میری زندگی میں تو کوئی بھی نہیں ہے۔ بس فلموں میں اچھے ہوتے ہیں۔
آر. مادھون کے ساتھ ان کی جوڑی نے لوٹا دل
اگر فاطمہ سنا شیخ کی آنے والی فلموں کی بات کی جائے تو وہ جلد ہی "میٹرو... ان دنوں" میں آدتیہ رائے کپور، سارہ علی خان، علی فضل، کونکنا سین شرما، پنگج ترپاٹھی، نینا گپتا اور انوپم کھیر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم 4 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ وہ فلم "آپ جیسا کوئی" میں آر. مادھون کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کر رہی ہیں، جس میں ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم 11 جولائی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔ ساتھ ہی، وجے ورما کے ساتھ ان کی فلم "گستاخ عشق" پر کام جاری ہے۔
فاطمہ نے کہا – میں آر. مادھون کی بہت بڑی فین ہوں
آر. مادھون کے ساتھ اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاطمہ نے کہا کہ مجھے اس فلم کا حصہ بن کر خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میں ہمیشہ سے آر. مادھون کی فین رہی ہوں، اور ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ فلم میں میرا کردار ’مدھو‘ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ عام طور پر ہم حوصلہ اور اعتماد جیسے اوصاف مردوں سے جوڑتے ہیں، لیکن مدھو ان خوبیوں کو نرمی اور حساسیت کے ساتھ پیش کرتی ہے۔
یہ تجربہ میرے لیے تھراپی جیسا رہا
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کے ذریعے مجھے محبت کے کئی رنگوں کو محسوس کرنے اور ادا کرنے کا موقع ملا۔ یہ میرے لیے ایک تھراپی جیسا تجربہ تھا، جس نے میرے دل و دماغ کو سکون دیا۔