ای ڈی نے راج کندرا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ای ڈی نے راج کندرا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا
ای ڈی نے راج کندرا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا

 

 

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فحش ایپ کیس میں بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ممبئی پولیس کی طرف سے 2021 میں درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔

فی الحال ای ڈی نے انہیں طلب نہیں کیا ہے۔ ان پرایسے الزامات ہیں کہ بعض غیر ملکی مالیاتی لین دین انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی کے ریڈار پر ہیں۔ 2021 میں ممبئی پولیس نے کندرا پر مبینہ طور پر فحش ریکیٹ چلانے کا الزام لگایا تھا، جو کئی ممالک میں پھیلا ہوا تھا۔

 ای ڈی نے مبینہ طور پر ممبئی پولیس سے کیس سے متعلق تمام کیس فائلوں تک رسائی حاصل کی ہے، جس میں کچھ مالیاتی لین دین کے ریکارڈ بھی شامل ہیں۔ جانچ ایجنسی اب کندرا کے ملک اور بیرون ملک اثاثوں کی چھان بین کرے گی۔ یہ ان کے اور ان کی فرموں کے پچھلے تین سے پانچ سالوں کے لین دین کی بھی جانچ کرے گا۔

ای ڈی اس مالیاتی سلسلہ کا پتہ لگانے کی کوشش کرے گا جس کے ذریعے رقم بھیجی اور وصول کی جا رہی تھی۔ یہ الزام تھا کہ نوجوان لڑکیوں کوکسی نہ کسی بہانے بالغ فلموں میں کام کرنے پرمجبورکیاجاتاتھا۔اگر لڑکیوں نے انکار کیا تو ان سے کہا گیا کہ وہ شوٹنگ اور ان کےقیام کاساراخرچ برداشت کریں۔

اس کے بعد فحش مواد کو ایک موبائل ایپ ہاٹ شاٹس پر اپ لوڈ کیا گیا، جسے بعد میں گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا۔ ہاٹ شاٹس کو راج کندرا کی فرم نے تیار کیا تھا، لیکن بعد میں اسے برطانیہ کی ایک فرم کینرین کو فروخت کر دیا گیا جس کا اصل مالک کندرا کے بہنوئی پردیپ بخشی تھے۔

دیگرموبائل ایپس کےساتھ ساتھ فلمیں بھی تھیں جن پرمواداپ لوڈکیاجاتا تھا،سبسکرائبرزکوفحش مواد دیکھنے کےلیےادائیگی کرنا پڑتی تھی۔