منشیات کیس:اداکاراعجازخان گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2021
اداکاراعجازخان گرفتاری سے قبل
اداکاراعجازخان گرفتاری سے قبل

 

 

ممبئی:اداکاراعجاز خان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔وہ رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ تھے،جس سے انھیں شہرت ملی تھی۔ذرائع کے مطابق انھیں ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیاگیا تھااس کے بعدمنشیات کیس کے معاملے میں این سی بی نے اعجاز خان سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی اورپھراُنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ این سی بی آفس جانے سے قبل اعجاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ وہ خود این سی بی ٹیم سے ملنے آئے ہیں تاہم کچھ دیر کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر متنازع ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر اعجاز خان کو گرفتار کیا تھا۔ متعدد ہندی اور تلگو فلموں میں کام کرنے والے اعجاز خان کو سب سے پہلے عوام کی توجہ اس وقت ملی جب انہوں نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے 7ویں سیزن میں بطورِ کنٹسٹنٹ حصہ لیا تھا۔