دلیپ کمار کا آبائی گھر۔ قیمت آسمان پر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
یہ خستہ حال مکان کچھ خاص ہے
یہ خستہ حال مکان کچھ خاص ہے

 

پاکستان سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے۔ ہندوستانی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلہ میں ایک بڑی اڑچن پیدا ہوگئی ہے۔ کیونکہ ان مکانات کے مالکان نے اپنے کھنڈر نما جائداد کیا ایسی قیمت مانگ لی ہے کہ قرض میں ڈوبی پاکستانی حکومت کو پسینہ آگیا ہے۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات اراکاردلیپ کمار کے پشاور میں آبائی گھر کے مالک حاجی لال محمد نے 80 لاکھ روپے میں مکان فروخت کر نے سے انکار کردیاہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق مالک مکان نے جائیداد کی کم ازکم قیمت 25 کروڑ روپے مانگی لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے مکان کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کی ہے، دلیپ کمار کا گھر منہدم ہوچکا ہے اوراس کی بیرونی دیواریں ہی باقی ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کی صوبائی حکومت نے راج کپوراور دلیپ کمار کے مکانا ت کو خرید کر میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا تھااورپشاور کی ضلعی حکومت نے دونوں گھروں کی خریداری کے لئے سیکشن فور نافذ کررکھا ہے۔ صوبائی حکومت نے دونوں مکانات خریدنے کے لئے 2کروڑ 40 لاکھ جاری کررکھے ہیں، دلیپ کمار کے آبائی گھرکا سروےکرنے کے بعدحکومت نے اس کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار 699 روپے مقرر کی ہے۔دلیپ کمار کا گھرقصہ خوانی کی پشت پر محلہ خداداد میں واقع ہے۔ دلیپ کمارمیں پیدا ہوئے تھےاوران کا اصل نام یو سف تھا البتہ دلیپ کمار 1935 میں اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان منتقل ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ راج کپور کی آبائی حویلی کے مالک نے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے میں مکان فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے تاریخی حویلی کی قیمت 2 ارب روپے مانگی ہے۔