دوسرے ہفتے میں بھی سپرہٹ رہی دھورندھر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-12-2025
دوسرے ہفتے میں بھی سپرہٹ  رہی دھورندھر
دوسرے ہفتے میں بھی سپرہٹ رہی دھورندھر

 



ممبئی/ آواز دی وائس
رنویر سنگھ کی فلم ’دھورندھر‘ باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔ فلم نے گیارہویں دن بھی زبردست بزنس کیا ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی فلم دھورندھر سال 2025 کا شاندار اختتام ثابت ہو رہی ہے۔ فلم نے دوسرے ویک اینڈ پر بہترین کمائی کی اور کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
رنویَر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت اور ارجن رام پال جیسے ستاروں سے سجی فلم دھورندھر نے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت قائم رکھی ہے۔ فلم نے دوسرے پیر کے امتحان کو بھی کامیابی سے عبور کیا اور کمائی کے کئی ریکارڈ قائم کر دیے۔ پیر کے کلیکشن کے ساتھ فلم نے نیا ریکارڈ بنایا ہے اور 400 کروڑ کے ہندسے کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دنیا بھر میں فلم 544 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
گیارہویں دن یعنی دوسرے پیر کو فلم نے 29 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم کے ہاؤس فل ہونے کے بعد مڈ نائٹ شوز شروع کیے گئے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب تک فلم 379.75 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ بیرونِ ممالک کی کمائی کی بات کریں تو اوورسیز میں فلم نے 123.25 کروڑ روپے کمائے ہیں اور ورلڈ وائیڈ کلیکشن 500 کروڑ سے تجاوز کر چکا ہے۔
پہلے دن جمعہ کو فلم نے 28 کروڑ روپے کی شاندار اوپننگ کی، دوسرے دن ہفتہ کو 32 کروڑ کا بزنس ہوا، تیسرے دن پہلے اتوار کو فلم نے 43 کروڑ کمائے، چوتھے دن پیر کو 23.25 کروڑ، پانچویں دن منگل، چھٹے دن بدھ اور ساتویں دن جمعرات کو فلم نے 27-27 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح پہلے ہفتے کا مجموعی کلیکشن 207.25 کروڑ روپے رہا۔
آٹھویں دن دوسرے جمعہ کو فلم نے 32.5 کروڑ روپے کمائے۔ دوسرے ویک اینڈ پر فلم کی کمائی میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ماؤتھ پبلسٹی کا فلم کو بھرپور فائدہ ہوا اور دوسرے ہفتہ کو فلم نے 53 کروڑ، جبکہ دوسرے اتوار کو 58 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا اور کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے۔ گیارہویں دن دوسرے پیر کو فلم نے 29 کروڑ روپے کمائے اور کل کلیکشن 379.75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
فلم نے صرف 11 دنوں میں سنجو، پی کے اور سیّارہ جیسی فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب جلد ہی دنگل کا ریکارڈ بھی توڑنے والی ہے، جس نے 387 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اینمل نے 553 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور امید ہے کہ دھورندھر اس ریکارڈ کو بھی توڑ دے گی۔
دھورندھر کی کاسٹ کو زبردست سراہا جا رہا ہے۔ فلم میں رنویَر سنگھ نے حمزہ کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک ہندوستانی جاسوس ہے۔ رحمان ڈاکو کے کردار میں اکشے کھنہ چھا گئے ہیں اور ان کی شاندار اداکاری کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ فلم میں آر مادھون، راکیش بیدی، ارجن رام پال، سنجے دت اور سارا ارجن بھی شامل ہیں، اور سبھی کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے ہدایت کار آدتیہ دھر کی اسکرپٹنگ اور ہدایت کاری کی بھی خوب تعریف ہو رہی ہے۔