کرکٹ کے بعد دھونی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2023
کرکٹ کے بعد دھونی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم
کرکٹ کے بعد دھونی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم

 

 

ممبئی : کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےکرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فلموں میں نظر آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔ سابق  کپتان نے فلم انڈسٹری میں قدم تو رکھا ہے لیکن وہ فلموں میں اداکاری نہیں بلکہ فلمیں پروڈیوس کریں گے۔

جی ہاں اگر آپ کو معلوم نہیں تو ہم بتاتے ہیں کہ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ایک ساؤتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاؤس ‘دھونی انٹرٹینمنٹ ‘کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ دھونی کے پروڈکشن ہاؤس نے ڈاکومینٹریز بنائی تھیں جن میں

Roar of the Lion، The Hidden Hindu

اور

Blaze to Glory

شامل ہیں لیکن اب وہ تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دھونی کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اپنی پہلی تامل فلم کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جو  ہے

‘Lets Get Married