صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظرآنے والے ہیں دھرمندر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2023
صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظرآنے والے ہیں دھرمندر
صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظرآنے والے ہیں دھرمندر

 



 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے ٹوئٹر پر اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔ 87 سال کی عمر میں اداکار دھرمیندر اب او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے انہوں نے ایک اہم کردار کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس پر لوگ انہیں ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔

دھرمیندر زی فائیو کے اوٹی ٹی شو ’تاج ڈیوائیڈیڈ بائی بلو‘ میں نظر آئیں گے، جو کہ ایک پیریڈ ڈرامہ سیریز ہے۔ اس سیریز میں مغلیہ سلطنت سے متعلق چیزیں دکھائی جائیں گی۔ اس سیریز میں دھرمیندر صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی (فتح پورسیکری)کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

دھرمیندر نے اپنے کردار سے متعلق وہ لک بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا صوفی بزرگ کا لباس پہنا ہوا ہے، اس لک میں دھرمیندر کو پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔ اپنا لُک شیئر کرتے ہوئے اداکار دھرمیندر نے لکھا، 'دوستو، میں فلم تاج میں شیخ سلیم چشتی، ایک صوفی بزرگ کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ میرا چھوٹا لیکن ایک بہت اہم کردار ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ دھرمیندر کو نیک تمنائیں دے رہے ہیں۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ سلیم چشتی ایک صوفی بزرگ تھے، انہوں نے اکبر اور ان کے بیٹے سلیم کو دعائیں دی تھیں کہ وہ جہانگیر کے نام سے مشہور ہوں گے۔ اکبر نے فتح پور سیکری میں شیخ سلیم چشتی کے اعزاز میں ایک مقبرہ بھی تعمیر کیا۔