دلیر مہندی کا حضورﷺ کو خصوصی نذرانہ عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-10-2021
دلیر مہندی کا حضورﷺ کو خصوصی نذرانہ عقیدت
دلیر مہندی کا حضورﷺ کو خصوصی نذرانہ عقیدت

 

 

ممبئی: آج دنیا عید میلاد النبی منا رہی ہے۔ عالم اسلام میں پیغمبر اسلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ روشنیوں میں نہایا ہوا ہے عالم اسلام ۔ ساتھ ہی جہاں بھی مسلمانوں کی آبادی ہے رونق نظر آرہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ کے مشہور  گلوکار دلیر مہندی نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خصوصی طور پر نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

سکھ گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک منٹ 53 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس کی شروعات انہوں نے سکھ شاعر مہندر سنگھ کے شعر سے کی۔ اس شعر کے بعد گلوکار نے حضور اکرم ﷺ کیلئے اپنا کلام پڑھا۔ دلیر مہندی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ اور ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔