سلمان خان کی دبئی کے ولی عہد کو مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
مبارک ۔مبارک
مبارک ۔مبارک

 

 

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دبئی کے کراؤن پرنس کو جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سلمان خان نے شہزادہ شیخ حمدان کی بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مبارکباد دی۔ سلمان خان نے بچوں کے لئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس کے علاوہ اداکار سنجے دت نے بھی شیخ حمدان کو مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ شیخ حمدان نے 20 مئی کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کے ایک دن بعد انہوں نے بچوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔