کانز 2025: شرمیلا ٹیگور اور سِمی گریوال کا ریڈ کارپٹ پر دلکش انداز

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-05-2025
کانز 2025: شرمیلا ٹیگور اور سِمی گریوال کا ریڈ کارپٹ پر دلکش انداز
کانز 2025: شرمیلا ٹیگور اور سِمی گریوال کا ریڈ کارپٹ پر دلکش انداز

 



آواز دی وائس
کانز فلم فیسٹیول 2025 اس بار خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اب تک کئی مشہور ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ بکھیر چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سِمی گریوال نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں وہ معروف فلم ساز ستیاجیت رے کی کلاسک فلم ارنَیَر دن رَاتری  کی اسکریننگ کے لیے پہنچی تھیں۔ یہ 1970 کی فلم کا نیا 4کے  ورژن ہے، جسے کانز میں انگلش زبان میں دکھایا گیا اور اسے کلاسک سیکشن میں شامل کیا گیا تھا۔
ریڈ کارپٹ پر شرمیلا ٹیگور نے سبز رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی۔ اگرچہ ان کا انداز سادہ تھا لیکن ان کی شخصیت میں خاص وقار اور شاہی انداز جھلک رہا تھا۔ وہیں سِمی گریوال سفید گاؤن میں نظر آئیں، جو ان کی پہچان بن چکا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کی موجودگی نے فیسٹیول کے شرکاء کی خاص توجہ حاصل کی۔
سِمی گریوال کو ان کے مقبول ٹی وی شو رینڈیزو وِد سِمی گریوال کے لیے جانا جاتا ہے۔ کچھ وقت قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اس بار کانز میں شرکت کریں گی۔
فلم ارنَیَر دن رَاتری 1970 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کا مطلب ہے "جنگل کے دن اور راتیں"۔ اسے انگلش میں ڈیز اینڈ نائٹس ان دی فوریسٹ  بھی کہا جاتا ہے۔ اس فلم کی بحالی کا کام چھ سال تک جاری رہا، جسے ہالی وُڈ کے معروف فلم ساز ویس اینڈرسن نے انجام دیا۔ وہ بھی ریڈ کارپٹ پر ان دونوں اداکاراؤں کے ہمراہ موجود تھے۔
فلم کی اسکریننگ سے پہلے شرمیلا ٹیگور اور ان کی بیٹی سبا علی خان کی کچھ تصویریں بھی سامنے آئیں، جو فرانسیسی ساحلی شہر کانز کی خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہیں
یہ تصاویر سبا نے انسٹاگرام پر شیئر کیں اور لکھا:  کانز 2025، ماں اور میں... ایک یادگار لمحہ۔