ہندوستان کی جیت پر بالی ووڈ ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-09-2025
ہندوستان کی جیت پر بالی ووڈ ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا
ہندوستان کی جیت پر بالی ووڈ ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا

 



ممبئی/ آواز دی وائس
ٹی 20 فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے دبئی میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا کر نویں بار ایشیا کپ جیت لیا۔ اس فتح کے موقع پر پورا ملک جشن منا رہا ہے۔ عام آدمی سے لے کر بالی ووڈ کے سیلبریٹیز تک سب ٹیم انڈیا کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ اور ساؤتھ اسٹارز نے دی مبارکباد
ہندوستان کی فتح کے بعد امیتابھ بچن نے ایکس پر پوسٹ شیئر کی۔ اس میں انہوں نے شعیب اختر کے پرانے کمنٹس پر مزاح کرتے ہوئے لکھا کہ جیت گئے۔ اچھا کھیلا۔ ابیشیک بھاچن اوپر زبان لڑکھڑائی اور ادھر بغیر بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ لڑکھڑا دیا دشمنوں کو۔ بولتی بند۔ جے ہند! جے ہندوستان! جے ماں درگا۔
اداکارہ پریتی زنٹا نے لکھا کہ واہ کیا کھیل تھا۔ ایشیا کپ جیتنے کے لیے ٹیم انڈیا کو مبارکباد۔ اس شاندار فتح کے لیے تلک، شیوَم اور کلدیپ کا شکریہ دوں گی۔
رتیش دیشمکھ نے کہا کہ ماتھے پر تلک، جے ہند۔
ویویک اوبیرائے نے کہا کہ سامنے کوئی بھی ہو، ہندوستان تلک لگا کر ہی گھر بھیجے گا۔ ایسے میچ یاد دلاتے ہیں کہ ہم کیوں کہتے ہیں، 'ہم ہندوستانی ہیں۔
انِل کپور نے لکھا کہ ہندوستان زندہ باد۔
 انوپم کھیر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ماتا کی جے! کیا بات ہے۔ واقعی زبردست گیم تھا۔ مجھے اپنے ہندوستان اور کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
ساؤتھ ایکٹر وِجئے دیوراکونڈا نے تلک ورما کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیااااا! ہمارے لڑکے نے کمال کر دیا۔
ہندوستانی ٹیم نے نقوی سے ٹرافی نہیں لی
ہندوستان نے نویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ فتح کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیف محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے میڈل سیریمونی ایک گھنٹے کے لیے تاخیر کا شکار ہوئی۔
نقوی کے دباؤ میں ہندوستانی ٹیم کو کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے بغیر ٹرافی کے ہی جشن منایا۔ اس دوران نقوی نے ٹرافی گراؤنڈ سے باہر بھیج دی۔
کپتان سوریہ کمار یادو نے ساتھی کھلاڑیوں کے سامنے خالی ہاتھ ہی ایسا اشارہ کیا جیسے وہ ٹرافی لے کر آ رہے ہوں۔ باقی کھلاڑیوں نے بھی اسے ہی اصل ٹرافی سمجھ کر جشن منایا۔