ممبئی / آواز دی وائس
ٹی وی کا سب سے مقبول اور متنازعہ ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ ناظرین کو خوب پسند آ رہا ہے۔ شو کو تین ہفتے پورے ہونے والے ہیں اور اس کا یہ ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ مزید دلچسپ ہونے والا ہے۔ اس ہفتے شو میں سلمان خان کی جگہ فرح خان ہوسٹ کرتی نظر آئیں گی، جس کے کئی پرومو سامنے آ چکے ہیں۔ معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر فرح خان کئی کنٹیسٹنٹس کی سخت کلاس لیتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ اس ہفتے شو میں پہلا ایوِکشن بھی دیکھنے کو ملے گا۔
اس ہفتے چار کنٹیسٹنٹس نامزد
اس ہفتے گھر سے باہر ہونے کے لیے جو کنٹیسٹنٹس نامزد ہوئے تھے ان میں ناتالیا جانوچیک، نگمہ میراجکر، اویز دربار اور مردول تیواری کے نام شامل تھے۔ ووٹنگ ٹرینڈز کے مطابق سب سے کم ووٹ ناتالیا کو ملے۔
یہ دو کنٹیسٹنٹس ہوں گے باہر
اس ہفتے شو سے جو دو کنٹیسٹنٹس باہر ہونے والے ہیں ان میں پہلا نام ناتالیا کا ہے اور دوسرا نگمہ میراجکر کا۔ یہ خبر سنتے ہی ان کے فینز مایوس ہو گئے۔ دونوں کنٹیسٹنٹس نے شو میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔
ناتالیا پولینڈ کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن شاید وہ اس گیم کو صحیح سے نہیں سمجھ پائیں اور باہر ہو گئیں۔ وہیں نگمہ نے شو میں اپنے بوائے فرینڈ اویز کے ساتھ انٹری لی تھی۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں، لیکن بگ باس کے ناظرین کے دلوں میں وہ جگہ نہیں بنا سکیں جو انہیں ایوِکٹ ہونے سے بچا پاتی۔
امال ملک بنے نئے کیپٹن
اب ’’بگ باس 19‘‘ کے گھر میں امال ملک کی حکومت دیکھنے کو ملے گی۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ باقی کنٹیسٹنٹس کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں اور کیپٹن بننے کے بعد انہیں کیا کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں۔