بگ باس 19: گورو کھنہ اور فرحانہ بھٹ کے بیچ ہوئی بحث، اداکار نے دی وارننگ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-11-2025
بگ باس 19: گورو کھنہ اور فرحانہ بھٹ کے بیچ ہوئی بحث، اداکار نے دی وارننگ
بگ باس 19: گورو کھنہ اور فرحانہ بھٹ کے بیچ ہوئی بحث، اداکار نے دی وارننگ

 



ممبئی/ آواز دی وائس
کلرز ٹی وی کے متنازعہ ریئلٹی شو بگ باس کے تمام سیزن ناظرین کے درمیان بے حد مقبول رہے ہیں۔ اس وقت بھی سلمان خان بطور میزبان بگ باس سیزن 19 میں نظر آ رہے ہیں۔ شو کے دوران اکثر مقابلے کے ٹاسک میں شریک کنٹسٹنٹس کے درمیان زبردست جھگڑے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اسی ہفتے کے کیپٹینسی ٹاسک کے دوران بھی تکرار شدت اختیار کر گئی۔ مشہور ٹی وی اداکار گورَو کھنہ اس قدر غصے میں آ گئے کہ انہوں نے فرحانہ کو سخت انتباہ دے ڈالا۔ آئیے جانتے ہیں کہ دونوں کے درمیان آخر ایسا کیا ہوا۔
بگ باس 19 کا ایک تازہ پرومو شیئر کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا کہ گورَو کھنہ کیپٹینسی ٹاسک ہار جاتے ہیں اور اس بار امال ملک شو کے نئے کپتان بن جاتے ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گورَو کا آغاز سے ہی شو میں کپتان بننے کا خواب رہا ہے، جو اس بار بھی ٹوٹ گیا۔ ایسے میں تانیا اور فرحانہ نے ان کا مذاق اڑایا۔ اس کے بعد حالات اس قدر بگڑ گئے کہ اداکار اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور کھل کر بول پڑے۔
ٹاسک کے دوران شہباز بدی‌شا نے گورَو کھنہ کو مقابلے سے باہر کر دیا۔ پرومو کے آغاز میں تانیہ کہتی نظر آتی ہیں کہ شہباز نے گورَو کے ساتھ ناانصافی کی۔ اس کے بعد تانیہ مِتّل اور نیلم گری ڈانس کرتے ہوئے طنزاً کہتی ہیں، ’’جی کے اب کیا کرے گا؟‘‘ بات تب بگڑتی ہے جب گورَو کے ردِعمل پر فرحانہ بھی اپنی تنقیدی رائے دے ڈالتی ہیں۔
شو کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ گورَو غصے میں کھڑے ہو کر بولتے ہیں کہ تم چاہے جتنی تالی بجا لو، میں اس شو میں رہوں گا۔ جی کے یہاں رہے گا اور تُو دیکھنا!
اس پر فرحانہ سوالیہ انداز میں کہتی ہیں، ’’آپ کون ہو؟ ٹی وی کے سپر اسٹار کے ساتھ یہ کیا ہوا؟ ڈرپوک!‘‘ اتنا سننے کے بعد گورَو کا ضبط ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ چیختے ہوئے کہتے ہیں کہ اب میں تمہیں ٹی وی کی پاور دکھاؤں گا۔ میں ٹی وی کا سپر اسٹار ہوں اور اس شو کا بھی۔ فائنل میں تُو میرے لیے تالی بجائے گی۔ تیری پہچان یہی ہوگی کہ تُو میرے سیزن میں آئی تھی۔
دونوں کے درمیان یہ زبانی جنگ اتنی شدت اختیار کر گئی کہ شو کے تمام کنٹسٹنٹس خاموشی سے کھڑے ہو کر تماشا دیکھتے رہ گئے۔