ممبئی/ آواز دی وائس
ریئلٹی شو ‘بگ باس 19’ کے گھر میں جھگڑوں اور تفریح سے بھرپور ڈرامے کے درمیان کچھ نئے رشتے بھی پروان چڑھ رہے ہیں۔ فرحانہ بھٹ اور نیہل شو کے انیسویں سیزن کے آغاز سے ہی دوست ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ نیہل اور بصیر علی کی بڑھتی ہوئی قربتیں فرحانہ کو پسند نہیں آ رہیں۔ ریئلٹی شو کے نئے پرومو میں فرحانہ نے بصیر اور نیہل کی نزدیکیوں پر طنز کیا ہے۔ فرحانہ کا کہنا ہے کہ شو میں بنے رہنے کے لیے اسے کسی "محبت والے اینگل" کی ضرورت نہیں ہے۔
فرحانہ نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ بصیر، نیہل کے ساتھ ایک جھوٹا رشتہ دکھا رہے ہیں، جس پر ابھیشیک بجاج نے بھی ان کی بات سے اتفاق کیا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ نیہل اور بصیر لان ایریا میں ایک دوسرے کے قریب نظر آ رہے ہیں۔ نیہل ، بصیر کی گود میں سر رکھ کر لیٹی ہوئی ہیں جبکہ کونیکا وہیں ورزش کر رہی ہوتی ہیں۔ کونیکا ان دونوں سے کہتی ہیں کہ ان لمحات کو انجوائے کرو۔ اس کے بعد واش روم ایریا میں، گورو کھنہ فرحانہ سے کہتے ہیں کہ انہیں گھر میں ڈرامہ جاری رکھنے کے لیے اداکاری کرتے رہنا چاہیے تھا۔ جس پر فرحانہ فوراً کہتی ہیں کہ مجھے سروائیول کے لیے محبت کا ڈرامہ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب ابھیشیک نے فرحانہ سے ان کے اُس تبصرے کے بارے میں پوچھا، جس میں انہوں نے بصیر اور نیہل کے رشتے کو "ڈرامہ" کہا تھا، تو فرحانہ نے صاف کہا کہ مجھے بصیر کی طرف سے سب کچھ جعلی لگ رہا ہے، نیہل کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔
شو کے میکرز نے پرومو کے ساتھ کیپشن دیا کہ گھر میں شروع ہوئے نئے لَو اینگل پر گھر والے دے رہے ہیں اپنی رائے کیا ان کی بات میں ہے دم؟ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بس یہ رشتہ اتنا مجبور ہے کہ چند دن پہلے ایک دوسرے سے لپٹ رہے تھے اور اب اچانک پریشان ہو گئے؟ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ رشتہ شروع ہوتے ہی ختم ہو جائے گا۔جبکہ ایک اور ناظر کا کہنا تھا کہ چاہے آپ اس پر جتنا بھی رومانٹک میوزک ڈال لیں، پھر بھی یہ سب بہت جعلی لگتا ہے۔