ممبئی/ آواز دی وائس
ریئلٹی شو ’بگ باس 19‘ کے ویک اینڈ کا وار میں اس بار ناظرین نے کافی کچھ دلچسپ اور چونکانے والا دیکھا۔ میزبان سلمان خان نے کئی کنٹسٹنٹس کی سخت کلاس لی، جبکہ میہکا سنگھ اور سوناکشی سنہا بطور مہمان شو میں نظر آئے۔ لیکن سب سے حیران کن واقعہ ڈبل ایوِکشن تھا۔ کافی دنوں سے یہ خبریں چل رہی تھیں کہ نیہل اور بصیر شو سے باہر ہونے والے ہیں، اور بالآخر پچھلے دن دونوں کا ہی سفر ختم ہو گیا۔
نیہل کا غصہ فرحانہ پر
شو سے باہر ہونے سے قبل نیحل نے اپنی قریبی دوست اور شو کی کنٹسٹنٹ فرحانہ بھٹ پر اپنا غصہ نکالا۔ اسی دوران سلمان خان نے نامزد کنٹسٹنٹس کو ایک ٹاسک دیا، جس میں انہیں اپنے گھر والوں کے بارے میں کچھ بولنا تھا۔
اس پر نیہل نے کہا کہ میں نے اس سے سچا پیار کیا تھا۔ جب پورا گھر اس کے خلاف تھا، میں اس کے ساتھ کھڑی تھی۔ اس کی غیر موجودگی میں بھی میں نے ہمیشہ اس کا ساتھ دیا۔ لیکن اس نے مجھے دھوکہ دیا۔ جب نیہل سب سے الوداعی ملاقات کر رہی تھیں تو انہوں نے فرحانہ کو گلے نہیں لگایا۔
انہوں نے کہا کہ تم نے میرا دل توڑا ہے، فرحانہ۔اس پر فرحانہ نے جواب دیا کہ میں نے کسی کا دل نہیں توڑا، کونیکا جی کی باتوں پر یقین مت کرو۔ بعد میں بصیر اور فرحانہ نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ دونوں کے جانے کے بعد فرحانہ کافی جذباتی ہو گئیں ۔ وہ اپنا لہنگا پہنے ہی سوئمنگ پول میں کود گئیں اور تیرنے لگیں۔ اس دوران تانیا انہیں سنبھالتی ہوئی نظر آئیں۔
مالتی کے الفاظ پر تنازعہ
دوسری جانب، جب سب لوگ بصیر سے مل رہے تھے، تو مالتی پول میں موجود تھیں۔ اسی وقت وائلڈ کارڈ کنٹسٹنٹ نے شہباز سے کہا کہ اچھا ہے، اب کوئی مجھے نیگیٹو تو نہیں کہے گا۔
یہ سن کر شہباز نے کہا کہ یار، کبھی تو کچھ اچھا بول لیا کر، وہ جا رہا ہے۔ بعد میں شہباز نے یہ بات باقی گھر والوں کو بتائی، جسے سن کر سب کو مالتی کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔