امجد صابری کے بیٹے کی آوازمیں ’بھردوجھولی‘ وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2021
والد کے نقش قدم پر
والد کے نقش قدم پر

 

 

 آواز دی وائس ۔ نئی دہلی ۔ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز میں ’بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ‘ خوب وائرل ہوگئی۔

مداحوں نے مجدد امجد صابری کی آواز کی خوب سراہا اور ان کی آواز کو بالکل والد امجد صابری کی آواز تشبیہہ دی۔

مداحوں نے کہا کہ آواز سن کرایسا لگتا ہے کہ امجد صابری واپس آگئے ہوں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔واضح رہے کہ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔