نئی دہلی/ آواز دی وائس
پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں شدید کشیدگی آ گئی، جس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کئی سخت فیصلے لیے۔ "آپریشن سیندور" کے بعد متعدد مشہور پاکستانی فنکاروں نے ہندوستان کے خلاف سخت بیانات دیے، جس کے ردِعمل میں ان فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہندوستان میں بین کر دیا گیا تھا۔ تاہم، اب دو ماہ بعد کچھ فنکاروں کے اکاؤنٹس سے یہ پابندی ہٹا لی گئی ہے، لیکن کئی معروف شخصیات کے اکاؤنٹس اب بھی ہندوستان میں بند ہیں۔
کچھ پاکستانی فنکاروں نے اکسایا تھا ماحول
آپریشن سیندور" کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں نے ہندوستان کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ فلم "صنم تیری قسم" سے شہرت پانے والی اداکارہ ماورا حسین نے اُس وقت ہندوستان کو "بزدل" تک کہہ دیا تھا۔ اسی کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہندوستان میں بلاک کر دیے گئے تھے۔
کن فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہٹا بین؟
تقریباً دو ماہ بعد کچھ فنکاروں کے اکاؤنٹس پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔ ان میں شامل ہیں
ماورا حسین
لائبا خان
صبا قمر
علی انصاری
ہبہ بخاری
دانش تیمور
دانانیر مبین
احد رضا میر
یمنا زیدی
اب ہندوستانی صارفین ان فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس اور پوسٹس دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔
ماورا حسین کے مداحوں کی خوشی
فلم صنم تیری قسم سے ہندوستان میں دل جیتنے والی ماورا حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی واپسی پر اُن کے فینز خوشی سے جھوم اٹھے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آخرکار ماورا ہندوستان واپس آ گئیں۔ جبکہ دوسرے نے کہا کہ سرُو، ہم نے تمہیں بہت مس کیا۔
کن فنکاروں کے اکاؤنٹس اب بھی بند ہیں؟
ابھی بھی کئی بڑے پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہندوستان میں بند ہیں، جن میں شامل ہیں
ماہرہ خان
عاطف اسلم
فواد خان
ہانیہ عامر