امیتابھ نے کس کے کہنے پر فرنچ کٹ داڑھی رکھی؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2021
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن

 

 

ممبئی:بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر، اداکار اور اسکرین رائٹر راکیش اوم پرکاش مہرا نے حال ہی میں اپنی خود نوشت سوانح عمری بعنوان ’دی اسٹرینجر ان دی مرر‘ کے ایک نئے اقتباس میں انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے فرنچ کٹ داڑھی انکے کہنے پر رکھی اور اسے اب تک برقرار رکھا ہوا ہے اور اب یہ ان کی شخیصت کا حصہ بن گئی ہے۔

راکیش اوم پرکاش کی پہلی فلم عکس کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا گزشتہ روز انھوں نے تذکرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے کہنے پر لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے میری پہلی فلم کے لیے فرنچ کٹ داڑھی رکھی۔

انھوں نے اس موقع پر امیتابھ بچن کی ایک گفتگو کا حوالہ اپنی سوانح عمری میں شامل ہے جس کے مطابق امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ راکیش اوم پرکاش مہرہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم عکس (2001) کے لیے ان کے کہنے پر انھوں نے فرنچ کٹ داڑھی رکھی اور پھر اسے نہیں کٹوایا اور اسے اب تک برقرار رکھا ہوا۔

اس حوالے سے راکیش اوم پرکاش مہرہ نے اس تحریر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پہلی بار فلم ڈائریکٹ کرنے والا اتنے بڑے، سینئر اور لیجنڈری اداکار سے ایسی فرمائش کرسکتا ہے؟