ممبئی/ آواز دی وائس
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اپنے "دی ونڈرمنٹ ٹور" کے ساتھ آٹھ سال بعد حیدرآباد لوٹنے والے ہیں۔ اس ٹور کا پہلا شو رحمان کی موسیقی کی میراث کا جشن منانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جو تین مئی کو ممبئی میں ہوا تھا۔
حیدرآباد میں یہ پروگرام آٹھ نومبر کو راموجی فلم سٹی میں منعقد کیا جائے گا۔
اس سے قبل وہ 2017 میں بھی حیدرآباد میں پرفارم کر چکے ہیں۔ "دی ونڈرمنٹ ٹور" موسیقی کی دنیا میں رحمان کے تین دہائیوں پر محیط گہرے اثرات کی یاد دلاتا ہے۔
رحمان کے مقبول نغموں میں "جے ہو"، "دل سے" اور "چھیاں چھیاں" شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا موسیقی کنسرٹ ان لوگوں کے لیے وقف ہے جو "لائیو میوزک کو پسند کرتے ہیں۔ عام ٹکٹوں کی فروخت 14 جولائی سے شروع ہوگی، اور یہ ٹکٹیں زوماٹو کے "ڈسٹرکٹ" ایپ پر دستیاب ہوں گی۔