امیتابھ کی اداکاری دیکھ عامر آبدیدہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2022
امیتابھ کی اداکاری دیکھ عامر آبدیدہ
امیتابھ کی اداکاری دیکھ عامر آبدیدہ

 

 

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان کی یہ عادت ہے کہ وہ بہت زیادہ جذباتی ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جھنڈ‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر عامر خان فلم اور امیتابھ کے کردار کو سراہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ امیتابھ بچن کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے، تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ کسرِ نفسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسکرائے اور کہا کہ عامر خان کی عادت ہے کہ وہ بہت پرجوش اور جذباتی ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے عامر خان نے کہا کہ کیا فلم ہے، میرے خدا یہ تو بہترین ہے، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے اور اپنی ٹی شرٹ کی آستینوں سے آنسو پونچھتے نظر آرہے ہیں۔

امیتابھ نے عامر خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان بہت اچھے جج بھی ہیں فلم کے بارے میں ان کے خیالات پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں۔ (ایجنسی)