امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی عرب منگیتر سے شادی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2022
 امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی عرب منگیتر سے شادی
امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی عرب منگیتر سے شادی

 

 

نیو یارک:امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہن نے اپنی منگنی کی خبر تو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی لیکن شادی کب ہوئی، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ دبئی میں رہنے والی اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد سے ان کے فینز تذبذب کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لنڈسے لوہن نے اپنے عرب منگیتر بدر شماس کے ساتھ منگنی کی خبر گزشتہ سال نومبر میں شیئر کی تھی۔

انہوں نے اپنے منگیتر کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہیرے کی انگھوٹی بھی پہنی ہوئی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’میری محبت، میری زندگی، میرا مستقبل۔‘ اس پوسٹ کے بعد سے لنڈسے لوہن کی شادی کی کوئی خبر اب تک منظر عام پر نہیں آئی، لیکن سنیچر کو انہوں نے اپنے منگیتر کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ’شوہر‘ کہہ کر پکارا۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میں دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہوں۔ آپ مجھے ملے اور آپ جانتے تھے کہ مجھے زندگی میں خوشی اور عزت دونوں ایک ساتھ چاہیے۔ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ آپ میرے شوہر ہیں، میری زندگی اور میرا سب کچھ۔

ساتھ ہی لنڈسے لوہن نے دیگر خواتین کے لیے بھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہر خاتون کو ہر روز ایسا ہی محسوس کرنا چاہیے۔ پوسٹ شیئر ہوتے ہی شائقین نے انہیں مبارکبادیں دینا کر دیں تاہم لنڈسے لوہن اور بدر شماس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی شادی کے حوالے سے تصدیق کی