ممبئی/ آواز دی وائس
یہ ہے محبتیں‘، ’خطروں کے کھلاڑی‘، ’بگ باس‘ جیسے کئی ریئلٹی شوز اور ڈیلی شوز میں نظر آ چکے علی گونی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ اس وقت اداکار اپنے ایک انٹرویو کو لے کر سرخیوں میں ہیں، جس میں انہوں نے گنیش اُتسو کے دوران ’گنپتی بپا موریہ‘ نہ بولنے کے بارے میں بات کی اور اس کے علاوہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ اداکارہ جیسمن بھسین کی وائرل برقع پہننے والی ویڈیو کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ علی نے اس ویڈیو کی حقیقت سب کو بتائی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس بات پر بھی لوگوں نے انہیں خوب ٹرول کیا۔
علی گونی نے کیا کہا؟
ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے علی نے کہا کہ ایک ویڈیو جو جیسمن کی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ عبایا (برقع) پہن کے واک کر رہی ہے، تو جو یہ ان پڑھ لوگ ہیں، مطلب میں یہ سوچ کے حیران ہوں کہ اس لیے ٹریولنگ بہت ضروری ہے۔ ٹریولنگ میں جو تجربہ لوگوں کو ملنا چاہیے نا، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ٹریولنگ ضروری ہے، کیونکہ ان گنوار لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ وہ ابوظہبی ہے۔
آگے علی نے کہا کہ وہ شیخ زید مسجد ہے۔ وہاں پر جو بھی جاتا ہے، اس کو وہ پہن کر ہی اندر جانا پڑتا ہے۔ ورنہ آپ اندر نہیں جا سکتے اور یہ رول ہے، یہ ابوظہبی میں رول ہے۔ آپ نہیں جا سکتے مسجد میں بغیر عبایا کے، تو جیسمن اور میری بہن جب وہاں گئے تھے، ان کو وہاں انٹری نہیں کرنے دیا۔ پھر اس نے وہاں سے عبایا خریدا، پہنا اور اندر گئی، کیونکہ وہ ابوظہبی ٹورازم پروموٹ کرنے گئی تھی۔ اس کو انہوں نے یہ بنا دیا کہ جیسمن میرے لیے… میں اس کو مدینہ لے کر گیا ہوں۔
علی نے آخر میں کہا کہ مطلب آپ دیکھو کس بات کو گھما کے کہ میں نے گنپتی بپا موریہ نہیں بولا، اس کو گھما کے کہاں لے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری اور اس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ میرے منہ پر ہاتھ رکھ رہی ہے، وہ پتا ہے کیا بول رہی ہے وہاں پر… جب نعرے لگاتے ہیں نا ایک، دو، تین، چار گنپتی کی جے جے کار، تو کاؤنٹ کرتے کرتے کہیں ایک جگہ پر آ گیا کہ گنپتی ہے سب سے کیوٹ۔ تو اس نے اس پر وہ کیا تھا کہ یہ بھی ہے کیوٹ۔