میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں 33104 شوز پیش کیے گئے۔ باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق ’دھمال 4‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں دھمال۔ ڈبل دھمال اور ٹوٹل دھمال کے پہلے ویک اینڈ کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم نے ہندوستان میں پہلے تین دنوں کے دوران 65 کروڑ روپے نیٹ کمائے جبکہ 78 کروڑ روپے گراس بزنس کیا۔ بیرون ملک سے 14 کروڑ روپے کی آمدنی کے بعد فلم کی مجموعی عالمی گراس کمائی 92 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ریلیز کے پہلے روز یعنی جمعہ کو فلم نے 14 کروڑ روپے نیٹ اور 16.8 کروڑ روپے گراس کا بزنس کیا۔ ہفتے کو کمائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور فلم نے 22.5 کروڑ روپے نیٹ جبکہ 27 کروڑ روپے گراس حاصل کیے۔ اتوار فلم کے اوپننگ ویک اینڈ کا سب سے کامیاب دن ثابت ہوا جب اس نے 28.5 کروڑ روپے نیٹ اور 34.2 کروڑ روپے گراس کمائے۔
ویک اینڈ کے دوران سینما گھروں میں ناظرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو نشستوں کا اوسط استعمال 24 فیصد رہا۔ ہفتے کو یہ بڑھ کر 35 فیصد ہو گیا جبکہ اتوار کو 44 فیصد تک پہنچ گیا۔’دھمال 4‘ کو گلشن کمار اور ٹی سیریز نے دیوگن فلمز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ فلم ٹی سیریز فلمز۔ ماروتی انٹرنیشنل اور پینوراما اسٹوڈیوز کی مشترکہ پروڈکشن ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری اندرا کمار نے انجام دی ہے۔فلم کی نمایاں کاسٹ میں اجے دیوگن۔ رتیش دیش مکھ۔ ارشد وارثی۔ سنجے مشرا۔ اور جاوید جعفری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایشا گپتا۔ سنجیدہ شیخ۔ انجلی آنند۔ اوپیندر لیمئے۔ وجے پاٹکر۔ اور روی کشن نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔