کانز 2025 میں ایشوریا رائے بچن کا دیسی انداز

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-05-2025
کانز  2025 میں ایشوریا رائے بچن کا دیسی انداز
کانز 2025 میں ایشوریا رائے بچن کا دیسی انداز

 



 آواز دی وائس
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن 21 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر واپس آئیں۔ اس کے بعد کانز فلم فیسٹیول 2025 میں ان کے لک کی وجہ سے ایشوریا رائے بچن کافی چرچا میں رہیں۔ اس بار ان کے لباس سے زیادہ لوگوں کی نظریں ان کے ماتھے پر سجے چمکتے ہوئے سرخ سیندور پر ٹک گئی۔
ہاتھی دانے رنگ کی باریک بنی بنارسی ساڑی، ہاتھ سے تیار شدہ ٹشو کا دوپٹہ اور گلے میں 500 قیراط سے زائد مانیک اور ان کٹ ہیرے سے بنا ہار تھا، لیکن سب سے زیادہ توجہ ان کے سیندور پر رہی جو ہندوستانیت کی علامت بن کر اُبھرا۔ ایشوریا کی ساڑی مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کی ہے۔
ایشوریا نے پہلے بھی ساڑی پہنی تھی
اس سال ایشوریا کی کانز میں یہ 22 ویں شرکت تھی۔ سن 2002 میں انہوں نے فلم 'دیوداس' کی اسکریننگ کے دوران پہلی بار کانز ریڈ کارپٹ پر قدم رکھا تھا۔ اس وقت انہوں نے نیتا لُلّا کی ڈیزائن کی ہوئی پیلے سونے رنگ کی ساڑی پہنی تھی اور وہ ایک رتھ میں بیٹھ کر پہنچیں، جیسے کوئی راجواڑی شہزادی بین الاقوامی میدان میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے آئی ہو۔ ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی موجود تھے۔ اسی طرح 2003 میں ایشوریا نے کانز میں ساڑی پہن کر اپنی خوبصورتی کا جادو جگایا تھا۔
خاص بات یہ ہے کہ ایشوریا کا یہ لک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستانی حکومت 33 ممالک میں ‘آپریشن سیندور’ پر بات چیت کے لیے جا رہی ہے۔ یہ آپریشن 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشتگرد حملے کے بعد شروع ہوا تھا۔ ‘آپریشن سیندور’ کے بعد ہندوستان پاکستان کی سرپرستی میں دہشتگردی کے خلاف اپنی پالیسی کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے لیے 33 ممالک میں 7 سرکاری اور پارلیمانی وفود بھیج رہا ہے۔
اس کے علاوہ، حالیہ مہینوں میں ایشوریا اور ابیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی گردش میں تھیں۔ ایسے میں ان کا یہ سیندور شاید ایک ذاتی اور عوامی جواب بھی تھا کہ تعلقات کبھی کبھی گلیمر سے نہیں بلکہ روایت اور یقین سے قائم رہتے ہیں۔