اکیڈمی ایوارڈز 2021: کلوئی ژاؤ یہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2021
فلم ’نومیڈ لینڈ‘ کے لیے بہرین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتنے والی کلوئی ژاؤ
فلم ’نومیڈ لینڈ‘ کے لیے بہرین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتنے والی کلوئی ژاؤ

 

 

کلوئی ژاؤ یہ،آسکرز کی تاریخ میں وہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا اور پہلی ایشیائی خاتون ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ کی ہدایت کاری کے لیے یہ ایوارڈ جیتا۔ان سے پہلے کسی خاتون کو بہترین یدایت کار کا ایوارڈ 2009 میں کیتھرین بیگلو کو فلم ’دا ہرٹ لوکر‘ کے لیے ملا تھا۔آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں 2021 پہلا سال ہے جب دو خواتین کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ان خواتین میں ژاؤ اور فلم ’پرومسنگ ینگ وومن‘ کی یدایت کار ایمرالڈ فینل شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر سات خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

’نومیڈ لینڈ‘ کی کہانی ایک 60 سال سے زائد عمر کی خاتون اور جدید امریکہ میں غیرمستقل کارکنوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کو مجموعی طور پر چھ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ایواڈ وصول کرتے ہوئے بالوں میں چٹیا اور ٹینس جوتے پہنے ژاؤ نے فلم کے تمام اداکاروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا: ’یہ ہر اس شخص کے لیے ہے جس کے اندر اپنی اور دوسروں کی خوبیوں پر بھروسہ کرنے اور ان پر قائم رہنے کا حوصلہ ہو، چاہے ایسا کرنا کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔‘ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیدا ہونے والی کلوئی ژاؤ نے امریکہ میں کالج اور فلم سکول میں تعلیم حاصل کی ہے۔

ہدایت کار کی حیثیت سے ’نومیڈ لینڈ‘ ان کی تیسری فلم ہے۔ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ برطانوی اداکار اینتھنی ہاپکنز کے حصے میں آیا۔انہیں یہ ایوارڈ ’دا فادر‘ نامی فلم میں دل کو چھو لینے والی اداکاری پر دیا گیا۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جنہیں بھول جانے کا مرض لاحق ہے۔انعام وصول کرنے کے لیے ہاپکنز تقریب میں موجود نہیں تھے۔ اس بار وہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے سب سے زائد عمر اداکار ہیں۔

اداکاری کے میدان میں ہاپکنز کا کیریئر 60 سال پر محیط ہے۔ وہ ٹیلی ویژن اور سٹیج پر کام کر چکے ہیں۔ رواں سال بہترین فلم کے لیے اکیڈمی ایوارڈ بھی ’نومیڈ لینڈ‘ کے حصے میں آیا۔فلم میں ہیروئن کے طور پر بہترین اداکاری پر یہ ایوارڈ فرانسس میکڈورمنڈ کو دیا گیا۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ 73 سالہ یون یوجنگ نے جیتا۔ انہیں یہ ایوارڈ ترک وطن کرنے والوں پر فلم ’مناری‘ میں الٹی کھوپڑی کی مالک دادی اماں کے کردار پر دیا گیا۔

ویں آسکر ایوارڈز کے فاتحین کی مکمل فہرست کچھ یوں ہے

بہترین پکچر: فرانسس میک ڈورمینڈ، نومیڈلینڈ

بہترین اداکار: اینتھونی ہاپکنز، دی فادر

 اوریجنل اسکرین پلے: ایمریلڈ فینل، پرومسنگ ینگ وومین

ایڈاپٹڈ اسکرین پلے: فلورین زیلر اور کرسٹوفر ہیمپٹن، دی فادر

بین الاقوامی فلم: این ادر راؤنڈ، ڈنمارک

بہترین معاون اداکار: ڈینیئل کلویا ، جوداس اور بلیک مسیح

ا بہترین معاون اداکارہ: یوہ-جنگ یون ، میناری

 بہترین ہدایت کار: کلوئی زاؤ ، نومیڈلینڈ

ساؤنڈ: ساؤنڈ آف میٹل

 میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ: ما رائنیز بلیک باٹم

کاسٹیوم ڈیزائن: این روتھ، ما رائنیز بلیک باٹم

لائیو ایکشن شارٹ فلم: 2 ڈسٹنٹ اسٹرینجرز

 اینیمیٹڈ شارٹ فلم: اف اینیتھنگ ہیپنز آئی لو یو

 اینیمٹڈ فیچر: سول

 ڈاکیومنٹری شارٹ سبجیکٹ: کولیٹ

 ڈاکیومنٹری فیچر: مائی آکٹوپس ٹیچر۔

وژیول ایفیکٹس: ٹینیٹ

 پروڈکشن ڈیزائن: مانک

 سنیمیٹوگرافی: مانک

 فلم ایڈیٹنگ: ساؤنڈ آف میٹل

 اوریجنل اسکور: سول ، ٹرینٹ ریزنور ، اٹیکس راس اور جون بٹسٹ