شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ابھیشیک بچن کی سرجری

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2021
ابھیشک بچن
ابھیشک بچن

 

 

آواز دی وائس : اداکار ابھیشیک بچن جو شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا ہاتھ شدید زخمی ہونے کے باعث سرجری ہوئی ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے اور اس کے بعد سرجری کا احوال سوشل میڈیا سائٹس پر کی گئی پوسٹس کے ذریعے شیئر کیا۔ اداکار نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں بازو کے گرد سِلنگ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ابھیشیک بچن نے کہا کہ 'ہاتھ کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑی چنانچہ فوری ممبئی واپس آنا پڑا'۔

اداکار نے پیغام کو مثبت انداز میں جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ سرجری کے بعد دوبارہ شوٹنگ کے لیے چنائی واپس آگئے ہیں۔ ابھیشیک بچن نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے والد امیتابھ بچن نے زخمی ہونے کے بعد انہیں کہا کہ 'مرد کو درد نہیں ہوتا '۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ٹھیک ہے، مگر تھوڑا درد ہوا ہے۔ بولی وڈ اداکار نے حادثے کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اور نیک تمناؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہسپتال منتقل چند روز قبل بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ابھیشیک بچن اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

— ابھیشیک کے والد اور بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئی کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے ، بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے مدھیا پردیش میں ہیں لہذا وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے پروڈیوسر بھی خود ابھیشیک ہی ہیں۔