عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اپنا نیا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نیا لک
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نیا لک

 

 

ممبئی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سے اپنا نیا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے

عامر خان ان دنوں لداخ میں لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

 

فلم لگان کے 20 سال مکمل ہونے پر عامر خان نے لال سنگھ چڈھا سے اپنا نیا لک شیئر کیا ہے ، جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں

 

عامر خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں عامر خان آرمی کے لک میں نظر آ رہے ہیں۔

عامر ویڈیو میں کہتے ہیں کہ آج فلم لگان کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لگان کی کامیابی کے لئے کرو، آڈینس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس ویڈیو میں عامر نے بتایا کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور جلد ہی اپنے گھر واپس آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )