عامر خان نے بتایا کیوں فلاپ ہوئی تھی فلم لال سنگھ چڈھا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-06-2025
عامر خان نے بتایا   کیوں  فلاپ ہوئی تھی فلم لال سنگھ چڈھا
عامر خان نے بتایا کیوں فلاپ ہوئی تھی فلم لال سنگھ چڈھا

 



ممبئی/ آواز دی وائس
عامر خان کی فلم "ستارے زمین پر" 20 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے عامر خان نے کھل کر اپنے دل کی باتیں کی ہیں۔ اب عامر خان نے بتایا ہے کہ ان کی فلم "لال سنگھ چڈھا" سینما گھروں میں کیوں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے کہا کہ فلم کی ناکامی کی وجہ بائیکاٹ مہم نہیں بلکہ فلم کا ناظرین سے جُڑ نہ پانا تھا۔ اس طرح عامر خان نے واضح کر دیا کہ بائیکاٹ مہم کا فلموں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اگر کہانی میں دم ہوگا تو ہی وہ عوام سے کنیکٹ کر پائے گی۔
عامر خان نے بتایا کہ جب فلم کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو تقریباً سب نے مانا کہ فلم کو ٹرولنگ کی وجہ سے نقصان ہوا، لیکن انہوں نے اس بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ فلم کی ناکامی کی اصل وجہ یہ تھی کہ وہ ناظرین سے جُڑ نہیں پائی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر "لال سنگھ چڈھا" کی جگہ "تھری ایڈیئٹس" ریلیز ہوتی تو ٹرولنگ کا کوئی اثر نہیں پڑتا اور فلم ایک بڑی ہٹ ہوتی۔
عامر خان نے آگے کہا کہ ایک اچھی فلم کو کوئی ٹرولنگ روک نہیں سکتی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی ناکامی کے لیے انہوں نے خود کو ذمہ دار ٹھہرایا کیونکہ ان کی پرفارمنس فلم کے ساتھ انصاف نہیں کر سکی۔ فلم "لال سنگھ چڈھا" 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ ہالی وڈ کی "فارسٹ گمپ" کی ریمیک تھی، لیکن باکس آفس پر یہ توقعات پر پوری نہیں اتری۔