ثناء خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2023
ثناء خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
ثناء خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

 

ممبئی: سابق  اداکارہ ثناء خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں جلد ایک ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ انڈسٹری سے حال ہی میں اسلام کے خاطر کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ ثناء خان نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

ثناء خان کا کہنا تھا کہ ماں بننے ان کے لئے ایک بہت خوبصورت احساس ہے اور وہ جذباتی طور پر بھی اس احساس سے بے جُڑی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے

اداکارہ نے کہا کہ رواں سال جون میں ان کے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اسے اپنی باہوں میں لینے کیلئے بےقرار ہیں۔