جامعہ گرلس سینئر سیکنڈری اسکول کی زیرش اسلم راشٹرپتی بھون میں یادگار اعزاز سے سرفراز
نئی دہلی : ہندوستان کی اناسیویں یوم آزادی کے موقع پر پانچ دیگر پریرنا المنائی کے ساتھ ساتھ جامعہ گرلس سینیئر سیکنڈری اسکول کے زیرش اسلم کو غیر معمولی اعزاز سے سرفراز ہوئے۔ عزت مآب صدر جمہوریہ بند عالی وقار محترمه دریدی مرمر کی جانب سے راشٹرپتی بھون میں گھر پر مدعو کیا گیا تھا۔
زیرش کا تعلق قدرتی مناظرکی خوبصورتی سے بھرپور جموں کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے. انھوں نے ضلع کی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں اول مقام حاصل کرکے اپنی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی سے موقر پریرنا پروگرام جو کہ تجرباتی آموزش کی مدد سے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی بصیرت پر مبنی ایک مہم ہے اس میں انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ گجرات کے پریرنا کیمپس میں زیرش بندوستان کی دس مختلف ریاستوں سے بیس انتہائی صلاحیت مند طلبہ کے متنوع گروپ میں شریک ہوئی ہیں جہاں وہ قائدین کی نئی ابھرتی نسل میں بنیادی افکار و تصورات پیدا کرنے اور انھیں تحریک دلانے کے مقصد سے تیار ہفتہ بھر کی انقلاب آفریں تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گی۔
گجرات کے پریرنا و دناگر کیمپس میں بیس متنوع لوگوں پر مشتمل گروپ میں شریک ہونے کے وقت زیرش اور گروپ کے دوسرے اراکین نے لوگوں کی گرم جوشی اور ان کے والہانہ استقبال کویاد کیا۔ جب وہ معزز اور باوقار سامعین کی محفل میں داخل ہوئے تو وہ مندوبین وزرا اور بیرونی سفرا سے گھری ہوئے تھے۔ زیرش کو حیرت میں ڈالنے والی چیز احساس مساوات، عزت اور شمولیت کی روح تھی۔
پروگرام کے دوران زیرش کو عزت مآب صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا جنھوں نے ان سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی تعلیم اور پریرنا میں ان کے