نئی دہلی :آپ نے بارہویں کلاس تک تعلیم حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود آپ سرکاری ملازمت کے دعویدار بن سکتے ہیں ،بس ضروری یہ ہے کہ آپ ایسی کسی ملازمت کے لیے معقول تیاری کریں ۔اس سلسلے میں زکوٰۃ آف انڈیا فاؤنڈیشن کے سر سید کوچنگ اینڈ گائیڈنس سنٹر (زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی اکائی) نے ایک پہل کی ہے ۔ جو کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم سے روزگار تک کے مواقع فراہم کررہی ہے ۔اب ادارے نے روزگار کے نئے راستے دکھانے کے ساتھ اس سلسلے میں تیاری کرانے کی سہولت بھی دی ہے ۔ جس کے تحت 12ویں جماعت پاس کرنے کے بعد آپ اچھی تنخواہ اور سرکاری طاقت کے ساتھ گورنمنٹ سروس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اس وقت تیاری کریں جب آپ 9ویں سے 12ویں جماعت میں پڑھ رہے ہوں، جامعہ نگر، نئی دہلی میں ZFIکی کوچنگ کلاسز میں شامل ہوں۔لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔اس کے لیے آن لائن اپلائی کریں۔
'سرسید کوچنگ اینڈ گائیڈنس سینٹر'
زکوٰۃ فاؤنڈیشن نے اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے 'سرسید کوچنگ اینڈ گائیڈنس سینٹر' قائم کیا ہے۔یہ سنٹر خاص طور پر ان طلباء کے لیے بنایا گیا ہے جو 9ویں سے 12ویں جماعت تک پڑھ رہے ہیں اور سرکاری ملازمت میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ یہاں نہ صرف معیاری کوچنگ فراہم کی جاتی ہے بلکہ ہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل ہیں تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دے سکیں۔ اس سینٹر کا مقصد یہ ہے کہ معاشی طور پر کمزور گھرانوں کے بچے بھی سرکاری نوکری حاصل کرنے کا خواب پورا کر سکیں۔
درخواست کیسے دی جائے؟
جو طلباء اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا لنک – https://forms.gle/ZAPH7F2Zv1AidNeceآپ اس لنک پر جا کر آسانی سے فارم بھر سکتے ہیں۔
زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کیا ہے
زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر سید ظفر محمود ہیں ،جس کا قیام 1997 میں عمل میں آیا تھا۔ واضح رہے کہ زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا لگاتار مسلم طبقے کے لیے پچھلے 28 سالوں سے کام کرتی چلی آ رہی ہے۔ جس میں تنظیم دیگر فلاحی کاموں کو انجام تو دے ہی رہی ہے لیکن ان کا خاص مقصد مسلم طبقے میں بے روزگاری کو دور کرنا اور تعلیمی میدان میں ہماری نسلوں کو اعلی عہدوں پر فائز کروانا ہے۔
فاونڈیشن کا دہلی میں ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم کے ہندوستان کی سبھی ریاستوں میں دفاتر بھی موجود ہے۔ اور اس سے استفادہ کرنے والے پورے ہندوستان میں ہے۔زکوة فاؤنڈیشن آف انڈیا ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے، جو ’’زکوة‘‘ اور دیگر عطیات کو جمع کرکے انہیں سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نہایت شفاف اور منظم طریقے سے صرف کرتا ہے۔تنظیم کے منصوبوں میں یتیم خانہ چلانا، فلاحی اسپتال قائم کرنا، بیواؤں کو وظیفہ فراہم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔