اے ایم یو : جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوگا اتسو 2022

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2022
اے ایم یو : جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوگا اتسو 2022
اے ایم یو : جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوگا اتسو 2022

 

 

علی گڑھ، : آٹھویں بین الاقوامی یوم یوگا سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ نے ”یوگا کے ساتھ متحد ہوں“ عنوان سے یوگا اتسو کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام کا انعقاد مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے اشتراک سے وزارت آیوش کے رہنما خطوط کے تحت کیا گیا۔ تقریب میں احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ اور مدرسوں کے طلبہ اور اولڈ ایج ہوم کے افراد سمیت 2000 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جنھوں نے ماہرین کی رہنمائی میں مختلف یوگا آسن کئے۔

اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز اے ایم یو کے ایتھلیٹکس گراؤنڈپر صبح 6/ بجے پروفیسر سید طارق مرتضیٰ، چیئرپرسن، شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔

اس دوران ڈاکٹر نوشاد وحید انصاری نے مختلف یوگا آسنوں کے فوائد پر روشنی ڈالی اور پروفیسر راجندر سنگھ نے پہلے سیشن میں سوترا نیتی، جل نیتی اور کپال بھاتی جیسے آسنوں کی نمائش کی جس پر دیگر شرکاء نے عمل کیا۔

awaz

دوسرے سیشن کا انعقاد پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے مراقبہ اور دھیان کے عملی پہلوؤں پر کیا۔ شرکاء کو عملی طور پر دھیان اور مراقبہ کی اہم شکلوں کے بارے میں بتایا گیا۔ فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے طلبہ پشپندر، نیہا اور ہری اوم نے دو ہزار شرکاء کے لئے اسٹیج سے مختلف آسنوں کا مظاہرہ کیا۔ ۔

’یوگا اتسو-2022‘ کے تیسرے سیشن میں ڈاکٹر محمد ارشد باری کی جانب سے اے ایم یو کے کینیڈی آڈیٹوریم میں ’امن اور صحت‘ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ریسورس پرسن نے دو مختلف سیشن میں یوگا اور امن کی اہمیت بیان کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر دو ہزار سے زائد افراد نے ویبینار میں شرکت کی۔