اے ایم یو میں منایا گیا تمباکو مخالف عالمی ڈے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
آن لاٹن پروگرام
آن لاٹن پروگرام

 

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں، مراکزاور اسکولوں میں ''تمباکو مخالف عالمی یوم'' منایا گیا۔ وزارت صحت، حکومت ہند نے اس سال اس یوم کا تھیم رکھا تھا: ’ترک کرنے کا عہد کریں‘۔ اے ایم یو کے شعبہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ آن لائن پروگرام میں صدر شعبہ پروفیسر نسرین نے اساتذہ کو تمباکو مصنوعات استعمال نہ کرنے اور اہل خانہ و دیگر کو تمباکو مصنوعات سے دور رہنے کی ترغیب دینے کا حلف دلایا۔

 شعبہ نفسیات میں آن لائن پروگرام میں صدر شعبہ پروفیسر اسماء پروین نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین کو تمباکو مصنوعات سے دور رہنے کا حلف دلایا۔ مرکز برائے تعلیم بالغان میں سینٹر ڈائریکٹر پروفیسر گلریز نے حاضرین کو انگریزی میں حلف دلاتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران تمباکو مصنوعات کا استعمال تو اور بھی مضر ہے کیونکہ اس سے جسم کا مدافعتی نظام اور پھیپھڑے کمزور ہوجاتے ہیں اور وبا سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ پروگرام کے دوران ہندی میں ڈاکٹر شمیم اختر نے حلف دلایا۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر عائشہ منیرہ رشید، ڈاکٹر سہیل احمد، شہنیلا صدیقی، محمد شہزاد، اختر علی، فیضان رشید، ثمرہ فرید اور صبور وسیم موجود تھے۔اے ایم یو گرلس اسکول میں پرنسپل آمنہ ملک نے آن لائن پروگرام کی ہدایت دی جبکہ وائس پرنسپل محترمہ عرشی ظفر خان نے آن لائن پروگرام کی نگرانی کی۔ ہندی میں حلف کو صبیحہ خاتون نے اور انگریزی میں ترنم نے پڑھا۔

 ڈاکٹر یاسر ظفر خان نے آن لائن پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔ اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول میں پرنسپل ڈاکٹر محمد عالمگیر نے ورچوئل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے خطرات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر تہمینہ اشرف نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے موضوع پر تقریر کی۔ شرکا کو تمباکو نوشی کے خلاف حلف دلایا گیا۔ فرزانہ نذیر نے پروگرام کی نظامت کی۔