اے ایم یو:''انجینئرنگ کے مسائل پر اے این ایس وائی ایس کے اطلاق'' پر ورکشاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-01-2022
اے ایم یو:''انجینئرنگ کے مسائل پر اے این ایس وائی ایس کے اطلاق'' پر ورکشاپ
اے ایم یو:''انجینئرنگ کے مسائل پر اے این ایس وائی ایس کے اطلاق'' پر ورکشاپ

 


آواز دی وائس،علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے زیراہتمام انجینئرنگ کے مسائل میں اے این ایس وائی ایس کا اطلاق موضوع پر ایک ہفتہ پر مبنی ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم مزمل نے بتایا کہ کس طرح اے این ایس وائی ایس ملٹی فزکس انجینئرز اور سائنسدانوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ یونیفائڈ سمولیشن ماحول میں ساختی میکانکس، حرارت کی منتقلی، سیال کے بہاؤ، صوتی اور برقی مقناطیسیت کے درمیان انٹرایکشن کو سمولیٹ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایس وائی ایس ڈیزائن اور مشن کی بندش کو ختم کرتا ہے اور انجینئرز کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے کہ ان کے آئیڈیاز لاکھوں متغیرات کے خلاف کیسے کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ورکشاپ کی مختصر تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ اے ایم یو، میکوری یونیورسٹی، آسٹریلیا اور مختلف انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تکنیکی اور عملی تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔

پروفیسر سید فہد انور نے ''کمپیوٹیشنل فلوئڈ ڈائنامکس (CFD)'' پر گفتگو کی، ڈاکٹر شاہد حسین نے ''کمپیوٹیشنل جیومیٹری اور میش جنریشن'' اور ''سالیوشن میتھڈولوجی اینڈ پوسٹ پروسیسنگ'' پر پریکٹیکل سیشن کی نظامت کی، ڈاکٹر جواد محمد پور (اسکول آف انجینئرنگ، میکوری یونیورسٹی، آسٹریلیا) نے ''شیل اور ٹیوب کولنگ ہیٹ ایکسچینجرز پر اینسس/فلوئنٹ کے استعمال کے ساتھ سی ایف ڈی سمولیشن ''، محمدکلام الدین انصاری (آئی آئی ٹی،) ''گیس ٹربائن انجنوں کے لیے آتش گیر کمبشن کا مسئلہ''، طلحہ مجیب نے ''ملٹی فیز فلوز کے لیے کمپیوٹیشنل ماڈلنگ کا مسائل'' اور محمد توصیف (آئی آئی ٹی، مدراس) نے ''کول کمبشن کے پائرولیسس کے مسائل'' کا خاکہ پیش کیا۔

پروفیسر عطیب احمد خان اور ڈاکٹر فیصل طالب نے ورکشاپ کی نظامت کی، جبکہ ڈاکٹر محمد معاذ نے شکریہ ادا کیا۔