اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ وفد کا دورہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2023
 اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ وفد کا دورہ
اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ وفد کا دورہ

 

 حیدرآباد،:  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کا ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ سے مذہبی رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک تعارفی نشست بعنوان ”ثقافتی تنوع، مذہب اور نظام تعلیم کی تفہیم“ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر فادروکٹر ایڈون سینئر ریسرچ فیلو اسلامک اسٹڈیز، ودیا جیوتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ کا مقصد عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیا ن رشتے کو سمجھنا اور مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مذاہب کی تفہیم کےلئے ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ ہر سال سمر اسکول کے تحت ملک اور بیرون ملک کے طلبہ، اساتذہ اور پادریوں پر مشتمل وفدمختلف جامعات اور تحقیقی اداروں کا دورہ کرتا ہے ،تاکہ مختلف مذاہب کی تعلیمات کو سمجھا جاسکے

 پروگرام کے مہمان مقرر ڈاکٹر عبد المجیدقدیر خواجہ نے اسلام کی بنیادی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے سورہ اخلاص کی روشنی میں اللہ کی وحدانیت اور انبیا کی ضرورت پر بات کی نیز محمد ﷺ کی شخصیت کو مصلح قرار دیتے ہوئے بتایا کہ آپ ﷺنے زندگی کے ہر میدان میں عملی بدلاؤ لاکر لوگوں کی رہنمائی کی۔

اس کے بعدپروفیسر محمد حبیب نے اپنے صدارتی خطاب میں اسلامی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلام کے ساتھ دوسرے مذاہب کی تعلیمات سے بھی واقفیت حاصل کرنی چاہئے تاکہ مذہبی بھائی چارگی کو فروغ دیا جاسکے۔ خطاب کے بعدسوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں ہنری مارٹن کے وفد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس تعلیمی نشست سے استفاد ہ کا موقع ملااور اسلا م کی صحیح تعلیمات سے واقفیت ہوئی۔ پروگرام کا آغاز مدیحہ بیگم ( ایم اے سال دوم ) کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا، ڈاکٹرمحمد عرفان احمد (اسسٹنٹ پروفیسر) نے استقبالیہ کے ساتھ شعبہ کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد سراج الدین (اسسٹنٹ پروفیسر)نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیاجبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عاطف عمران (اسسٹنٹ پروفیسر)نے انجام دئے