اردو یونیورسٹی : نئے بی ٹیک کورسز کا آغاز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2026
اردو یونیورسٹی :  نئے بی ٹیک کورسز کا آغاز
اردو یونیورسٹی : نئے بی ٹیک کورسز کا آغاز

 



حیدرآباد، 24 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026-27 سے اپنے ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت نئے بی ٹیک پروگرامز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE)، نئی دہلی کی منظوری سے شروع کیے جانے والے ان پروگرامز میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ، بی ٹیک انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ اور بی ٹیک سول انجینئرنگ شامل ہیں۔ ان کورسز میں داخلہ انٹرنس ٹیسٹ کے ذریعے دیا جائے گا جو 19 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان کے مطابق نئے قائم شدہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید انفراسٹرکچر، وائی فائی سے لیس کلاس رومز اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات موجود ہیں۔ فیکلٹی کے زیادہ تر اراکین آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی سے فارغ التحصیل، پی ایچ ڈی ہولڈرز اور تجربہ کار اساتذہ ہیں۔ اسکول میں جدید لائبریری (OPAC سسٹم کے ساتھ) اور مکمل طور پر لیس لیبارٹریز بھی فراہم کی گئی ہیں۔

یونیورسٹی یہ کورسز انتہائی کم فیس پر پیش کر رہی ہے۔ لڑکوں کے لیے فیس 5500 روپے فی سمسٹر جبکہ لڑکیوں کے لیے پہلے سمسٹر کی فیس 1650 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہاسٹل کی اہلیت رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

داخلہ امتحان کا نصاب انٹرمیڈیٹ (10+2) کی سطح کے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی پر مشتمل ہوگا۔ یہ امتحان 100 نمبرات کے کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) پر مبنی ہوگا، جس میں 50 نمبر ریاضی، 25 نمبر کیمسٹری اور 25 نمبر فزکس کے لیے مختص ہیں۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اپریل 2026 ہے۔

مزید معلومات کے لیے 9848171044 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔