اردو یونیورسٹی : فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2025
اردو یونیورسٹی :  فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی
اردو یونیورسٹی : فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی

 



 

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) نے فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کے مختلف کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ کو 9 جولائی 2025 تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ مختلف گوشوں سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس موقع سے استفادہ کر سکیں۔

سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے جاری ان پروگراموں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلوما اور انڈر گریجویٹ کورسز شامل ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی جمع کی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in پر رجوع کیا جائے۔

اسکول آف ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر عبدالواحد نے بتایا کہ بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز کی مدت چار سال ہے، جبکہ ڈپلوما کورسز دو سال اور سرٹیفکیٹ کورسز ایک سال پر محیط ہیں۔پروفیسر عبدالواحد کے مطابق مانو ماڈل اسکول اور مانو پالی ٹیکنیکس کے طلبہ کے لیے فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے ان کورسز میں داخلہ لے سکیں۔

داخلے اور کورسز کی مزید تفصیلات جاننے کے خواہش مند امیدوار موبائل نمبر 8106528786 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا جامعہ کی ویب سائٹ manuu.edu.in سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔