یوجی سی نیٹ کا امتحان 8 جولائی سے شروع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
یوجی سی نیٹ کا امتحان  8 جولائی سے شروع
یوجی سی نیٹ کا امتحان 8 جولائی سے شروع

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے کہا کہ دسمبر2021 اور جون 2022  کے مشترکہ امتحانات کے لیے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ امتحانات 8 جولائی سے 14 اگست تک منعقد ہوں گے۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر امتحانی مراکز کی تعداد میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ یو جی سی چیئرمین کے مطابق امتحانات 8، 9، 11، 12 جولائی اور 11، 12، 13، 14 اگست کو ہوں گے۔ یہ امتحانات نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کرائے جائیں گے۔

یو جی سی نیٹ جون 2022 اور دسمبر 2021 کو ملا دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب مشترکہ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے لینا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس بارUGC-NET دسمبر 2021 اور جون 2022 کا مشترکہ امتحان لیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ کا امتحان اس سال ملک بھر کے 500 سے زیادہ شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی، جویوجی سی نیٹ امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔ اس نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال دوگنے سے بھی زیادہ طلبا شریک ہو رہے ہیں۔ یہ فیصلہ سماجی دوری کی دفعات کی تعمیل اور طلبہ کی تعداد کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق یو جی سی نیٹ کے امتحانی مراکز میں 126 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پچھلی بار یہ امتحان ملک بھر میں 239 مقامات پر لیا گیا تھا، اس سال یو جی سی نیٹ کا امتحان ملک بھر میں 541 مختلف مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یو جی سی نیٹ امتحان میں ایک نیا مضمون 'ہندو اسٹڈیز' بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بنارس ہندو یونیورسٹی نے ہندو اسٹڈیز پر ایک خصوصی کورس شروع کیا ہے۔

یو جی سی(UGC NET) کا امتحان ہندوستانی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ کے عہدے کے لیے اہلیت کا تعین کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ یو جی سی نیٹ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے۔

 اس کے لیے یو جی سی نیٹ کا امتحان پورے ہندوستان کے مختلف امتحانی مراکز پر آن لائن موڈ میں لیا جائے گا۔ اس سال یوجی سی نیٹ بیورو نے فہرست میں ایک اور مضمون ہندو اسٹڈیز کو شامل کیا ہے۔ یو جی سی کے مطابق اب امیدوار بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔